پاکستان
ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی چکوال کی بڑی کارروائی، 7 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار
چکوال (صدائے سچ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی ہدایات پر اور ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی نگرانی میں ماڈل تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر راجہ رافع توصیف اور سب انسپکٹر علی عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
کارروائی کے دوران راحیل شہزاد ولد محمد رفیق ساکن موتی بازار، چکوال کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 5 کلو 150 گرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کاروائی میں سونو خان ولد بادل خان سکنہ محلہ ڈھوک مومن، چکوال سے 1240 گرام چرس برآمد کی۔
تیسری کاروائی غلام اصغر ولد غلام اکبر سکنہ 3 مرلہ سکیم ، ساکن چکوال سے 1260 گرام چرس برآمد کی. پولیس نے موقع پر 3 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس ایچ او راجہ رافع توصیف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

