پاکستان
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ ، جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا۔


جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے ادارے کی عزت،ایمانداری اور دیانت کےساتھ خدمت کی،
میرا ضمیرصاف ہے اورمیرے دل میں کوئی پچھتاوانہیں،سپریم کورٹ کےسینئرترین جج کی حیثیت سےاستعفیٰ پیش کرتاہوں۔
انصاف عام آدمی سے دور،کمزور اور طاقت کے سامنے بےبس ہوگیا ہے ، جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفیٰ میں شعر بھی لکھا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، مدت 5 سال، قومی اسمبلی میں ترمیمی بل منظور
علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،جسٹس اطہر من اللہ نے استعفے کا خط صدرِ مملکت کو ارسال کر دیا۔

خط میں انہوں نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ آئینِ پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا،گیارہ سال قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا۔
میرے لیے پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا بڑا اعزاز اور فخر کی بات رہی ہے،پاکستان کی عدلیہ کا حصہ بننا بھی سب سے بڑا اعزاز اور فخر کی بات رہی ہے۔
بھرپور صلاحیت کے مطابق اپنے فرائض آئینی حلف کے مطابق ادا کرنے کی کوشش کی،آج یہی وہ حلف ہے جو مجھے اپنا استعفیٰ دینے پر مجبور کر رہا ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

