پاکستان
بلوچستان کے بعد سندھ نے بھی وفاق سے خیبرپختونخوا کی مسترد کردہ بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
کراچی (صدائے سچ نیوز)بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی وفاق سے درخواست کی ہے کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مسترد کی گئیں بکتر بند (آرمڈ) گاڑیاں سندھ کو منتقل کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کو صوبے میں دہشت گردی کے دوبارہ بڑھنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نہ تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے تحت مختص فنڈز فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی دیگر آئینی حقوق دے رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرِداخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں خراب اور پرانی ہیں اور انہیں واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
بعد ازاں، وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔
انہوں نے وزیرِ داخلہ سے اپیل کی کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
اس کے بعد ایک غیر معمولی پیش رفت میں وزیرِداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے لیے مختص بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کر دیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

