پاکستان
جنوبی وزیرستان: کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو ہلاک
جنوبی وزیرستان (صدائے سچ نیوز) جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، بارود سے بھری گاڑی کالج کے گیٹ سے ٹکرادی، سیکیورٹی فوارسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان میں ایک تعلیمی ادارے میں کلیرنس آپریشن کے دوران کم از کم دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ابتدائی کوشش میں حفاظتی سیکیورٹی کو توڑنے کی، تاہم یہ کوشش سیکیورٹی فورسز کی چوکنا اور پختہ کارروائی کی بدولت ناکام بنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ترمیم منظور کرانے میں تحریک انصاف نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا
تاہم، دہشت گردوں نے دھماکہ خیز گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں مرکزی دروازہ گر گیا اور قریبی انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے بعد دہشتگرد تعلیمی ادارے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور کالج کے انتظامی بلاک میں محصور کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے کے مطابق، “ سیکیورٹی فورسز نے اپنی غیر متزلزل بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق تھا۔’’
فتنۃ الخوارج کی اصطلاح ریاست کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے دہشت گردوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کالج کے اندر دہشت گرد اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں رابطے میں تھے اور ہدایات حاصل کر رہے تھے۔ ”افغان طالبان حکومت کے ان دعووں کے برخلاف کہ ان کے ملک میں دہشت گرد موجود نہیں، یہ سفاکانہ کارروائی افغانستان سے خوارج کے ذریعے کی گئی۔“
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف جو افغانستان میں موجود ہیں، کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

