تازہ ترین
امریکی نائب صدر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی برقرار رہنے کی امید ظاہر کردی
واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی برقرار رہنے کی امید ظاہر کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے، جو اسرائیل کے دورے پر ہیں، پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے کمزور ہونے سے متعلق خدشات کو کم اہمیت دی، حالانکہ اس معاملے سے واقف ذرائع نے سی این این کو بتایا ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ عہدیدار نجی طور پر اس بات پر فکر مند ہیں کہ یہ معاہدہ ٹوٹ سکتا ہے۔
جے ڈی وینس نے پریس کانفرنس میں کہا:’ گزشتہ ہفتے جو کچھ ہم نے دیکھا ہے، اس نے مجھے بہت زیادہ امید دی ہے کہ جنگ بندی قائم رہے گی، میں بہت پرامید ہوں مگر میں 100 فیصد یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ جنگ بندی قائم ہی رہے گی۔ ’
جے ڈی وینس نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی واپسی اور حماس کے ہتھیار ڈالنے کے لیے کوئی وقت مقرر کرنے سے بھی انکار کیا، یہ کہتے ہوئے کہ اس میں ’ کچھ وقت لگے گا’ اور یہ کہ غزہ میں سیکیورٹی اور انسانی امداد کے ڈھانچے نافذ کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا:’ اگر حماس معاہدے پر عمل نہیں کرتی تو پھر بہت برا ہوگا۔’
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

