پاکستان
سابق سینیٹر مشتاق احمد کس سیاسی پارٹی میں شامل ہو گئے؟ دلچسپ فیصلہ
اسلام آباد(صدائے سچ ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کو الوداع کہنے والے اور اسرائیل کی قید سے آزاد ہونے والے مشتاق احمد نے نئے سیاسی قافلے میں شامل ہو گئے۔ گزشتہ دنوں اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر جماعت اسلامی کو الوداع کہنے والے سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر مشتاق احمد نے کسی ایک سیاسی جماعت میں نہیں بلکہ ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے 6 اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل قائم کی گئی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مشتاق احمد سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمد خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئین وقانون کی بالادستی کے حوالے سے گفتگو کی گئی، سابق سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے حزب اختلاف کا اتحاد رواں سال اپریل میں تشکیل دیا گیا تھا۔ اس میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی شامل ہیں۔ اس تحریک کی قیادت پشنونخوا میپ کے صدر محمود خان اچکزئی کے سپرد کی گئی اور اس میں پی ٹی آئی کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین بھی شامل ہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

