پاکستان
ٹیکسلا میں فدا حسین میڈیکل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد
ٹیکسلا واکینٹ (مشتاق حسین نقوی بیورو چیف صدائے سچ +سید ہادی عمران نقوی نمائندہ خصوصی صدائے سچ )السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا میں فدا حسین میڈیکل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ محفل میلادِالنبیﷺکا انعقاد کیا گیا.
اس روح پرور اور پرنورمحفل میلاد کی صدارت السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا کے بانی و چئیرمین ڈاکٹر سید اسد علی اور ان کے صاحبزادے سید سلمان نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض معروف ماہرِ تعلیم عطاءالرحمن چوہدری نے انجام دیے.

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد معروف نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا، محفل میلاد میں عالمی شہرت یافتہ نعت خوان عمران حسن قادری نے خصوصی شرکت، اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔
ممتاز عالمِ دین صاحبزادہ علامہ منیر عالم ہزاروی نے خطاب میں کہا کہ سیرتِ رسول ﷺ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور عشقِ رسول ﷺ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی ضمانت ہے۔
اس موقع پرعلماء کرام مولانا عاصم سعید قادری، مولانا خالد ہزاروی، مولانا سہیل چشتی، قاری ساجد اور صاحبزادہ پیر محمد عثمان قادری بھی شریک تھے.
سیاسی و سماجی شخصیات میں ملک پرویز، شیرازاحمد شیرازی، ملک سجاد ایڈووکیٹ، ملک قیصر ،سید مہتاب شاہ، حاجی قدیم خان، الحاج فردوس خان، سید عمران حیدر نقوی، نعیم اشرف، راجہ حبیب الرحمن، سید عرفان شاہ، سید رفاقت شاہ، حاجی نذیر، کیپٹن عمر فاروق، ابرار اشرف خان، پیر محمد عمران، کامران اشرف، محمد نجیب عباسی، پاکستان تحریکِ انصاف کے حاجی اجمل خان تنولی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید جابر شاہ نقوی، میلاد کمیٹی ٹیکسلا کینٹ کے سرپرستِ اعلیٰ راجہ ربنواز گجر خانی، اکرم خان تنولی اور سابق کونسلر حاجی محمد ایوب صراف سمیت امحفل میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

