تازہ ترین
فتح جنگ زمین پر قبضے کی کوشش، فائرنگ سے اپنا ہی بندہ زخمی کردیا
دھاوا بولنے اور فائرنگ کرنے کے بعدجھوٹی ایف آئی آربھی درج کرادی،متاثرین
فتح جنگ(پ۔ر)ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ ڈھوکری روڈ پر زمین پر قبضے کی کوشش اور تشددکرنے کے دوران فائرنگ کرنے سے قبضہ کرنیوالے فریق کااپناہی بندہ زخمی ہوگیا جس کی متاثرین کیخلاف ہی ایف آئی آر بھی درج کروادی۔

متاثرین حسن رضاخان،حسیب اعجازخان اور علی اعجازخان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بتاریخ 10 اکتوبرکودِن ہمارے چھوٹے بھائی حمزہ خان اورمحمد اکثراپنی زمین پرموجود تھے کہ ناصرجمال،علی حسن اورتین چارنامعلوم افراد ہمراہ آتشیں اسلحہ کے ہمراہ ہماری ملکیتی زمین پر قبضے کی غرض سے آئے اورباؤنڈری وال لگاناشروع کردی
جب حمزہ خان اورمحمد اکثرنے منع کیاتوناصر جمال اورعلی حسن نے لڑائی جھگڑاکرتے ہوئے اِن پرفائرنگ شروع کرد ی اور دوران فائرنگ اپنے ہی بھائی کوزخمی بھی کردیاجبکہ حمزہ خان اور محمد اکثر نے اُسی وقت 15پرکال کرکے پولیس کوبھی اطلاع دی۔
متاثرین کے مطابق ناصر جمال جوکہ وکیل اور سابقہ صدربار فتح جنگ ہونے کاناجائزفائدہ اُٹھاتے ہوئے اِس وقوعہ کوہمارے خلاف استعمال کررہاہے اورخود ہی قبضہ کی کوشش،دھاوابولنے،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعدہمارے خلاف ہی اِس نے ایف آئی آربھی درج کرادی ہے۔
متاثرین نے کہاکہ وجہ عنادپُرانی دُشمنی اورزمین کاتنازعہ ہے جوابھی تلک عدالت میں چل رہاہے لیکن قابضین نے ہماری ملکیتی زمین پربھی قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کیخلاف پولیس اسٹیشن میں درخواست دیدی ہے لیکن ابھی تلک ہماری شنوائی نہیں ہورہی اورنہ ہی اِن کیخلاف کوئی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
متاثرین نے ڈی پی اواٹک،ڈی سی اٹک سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ اِس واقعہ کی فی الفوراور مکمل انکوائری کی جائے اورہمیں انصاف دیاجائے
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

