Connect with us

پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تفصیلی تبادلہ خیال

Asim-Munir-&-mohsin-naqvi

تہران (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا اہم دورہ مکمل کرلیا،دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں،کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہوگیا،دورے کے دوران  فیلڈ مارشل کے ہمراہ وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرمحسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیرداخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافےکی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کیلئے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ایرانی قیادت نےمذاکرات،کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پُر امن حل میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

اس سےقبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور میں نے ایران کے صدر سے بہت مثبت اور نتیجہ خیزملاقات کی، ملاقات میں ایران، امریکا تنازع،مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور آگے بڑھنے کے راستوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نےبتایا کہ اسلام آباد ایم او یو کی بحالی کے لیے دونوں فریقوں کی جانب سے درکار اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ ایرانی صدر نے کھل کر اپنی حکومت کے مؤقف اور خدشات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی،اور میٹنگ انتہائی مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی،ہمیں امید ہے کہ اس رفتار سے خطے میں مزید ترقی اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان10 گھنٹے ago

پیٹرول اگلے 3 روز کیلئے سستا کردیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) آئندہ 3 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے...

gas-sector gas-sector
پاکستان10 گھنٹے ago

راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی شہر اور کینٹ کے متعدد علاقوں میں تعمیراتی کام کے باعث گیس کی فراہمی عارضی...

rubina khalid rubina khalid
پاکستان10 گھنٹے ago

چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا پشاور اسکول حادثے کی جائے وقوعہ کا دورہ، جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور کے علاقے دیر کالونی، سعیدآباد...

Chaudhry Obaidullah Chaudhry Obaidullah
پاکستان10 گھنٹے ago

34معصوم بچوں کی شہادت کا سانحہ ناقابلِ تلافی ہے، عبیداللہ چوہدری

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، چیئرمین کیریئر سکولز سسٹم محمد عبیداللہ...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان کی قیمتی معدنیات میں امریکا، چین، کینیڈا کو دلچسپی ہے لیکن کوئی ٹھیکا یا مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ  معدنیات سے متعلق کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا...

Vehicle Vehicle
پاکستان10 گھنٹے ago

کراچی، گاڑیوں کے ٹکرانے پر صلح ہونے کے باوجود مشتعل شخص نے مخالف گاڑی پر فائرنگ کردی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشتعل شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر...

Faisal Vawda Faisal Vawda
پاکستان11 گھنٹے ago

فیصل کریم کنڈی کے پاس 180 دن ہیں، ناکام ہونے کا آپشن نہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب وہ ڈرامہ نہیں چل سکتا کہ آپ نکمےہوں...

Shehbaz-Sharif-with-Saudi-Ambassador Shehbaz-Sharif-with-Saudi-Ambassador
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، شہبازشریف کا سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے ملاقات...

White House Press Secretary White House Press Secretary
تازہ ترین11 گھنٹے ago

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کا وکالت کا امتحان پاس نہ کرنے کا اعتراف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کی قانونی قابلیت اور پیشہ...

Russian Ukraine Russian Ukraine
تازہ ترین11 گھنٹے ago

روس کے یوکرین پر ڈرون حملے، 3 افراد ہلاک، 10 لاکھ شہری بجلی سے محروم

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے یوکرین پر آج ہونے والے ڈرون حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 10 لاکھ...

Trending