پاکستان
پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق
پشین (صداۓ سچ نیوز) پشین کے علاقے سرانان کے قریب سلیمانزئی میں مسلح دہشتگردوں نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پانچ مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کو ابتدائی طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشوں اور زخمی کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او سرانان کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

