Connect with us

پاکستان

پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، سی ڈی اے رپورٹ میں سنگین انکشافات

CTD-Report

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز اسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی کو 14 گھنٹے سے زائد گزر گئے لیکن سانحے کے اصل ذمہ داروں کا تعین اب تک نہیں ہوسکا۔ معاملہ کمیٹیاں بنانے اور پھر تحلیل کرنے تک محدود رہا۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور پمز کی اپنی بنائی گئی کمیٹیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔

اب صرف وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی ہی معاملے کی چھان بین کرے گی۔ دوسری جانب سی ڈی اے کی فائر انسیڈنٹ رپورٹ نے اسپتال کے فائر سیفٹی انتظامات پر ہی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پمز کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی سے 14 معصوم بچوں کی جان لے گئی لیکن سی ڈی اے کی فائر انسیڈنٹ رپورٹ نے ایک اور سنگین سوال کھڑا کر دیا۔ کیا یہ صرف شارٹ سرکٹ کا حادثہ تھا یا ناقص فائر سیفٹی انتظامات نے سانحے کو مزید ہلاکت خیز بنا دیا؟ سی ڈی اے رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کو پہنچنے میں صرف 6 منٹ لگے مگر موقع پر پہنچ کر جو صورتحال سامنے آئی وہ اسپتال کے حفاظتی انتظامات پر کئی سوالات اٹھا رہی ہے۔

سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی  رپورٹ کے مطابقایمرجنسی راستے باہر سے بند اور بعض مقامات پر رکاوٹوں کا شکار تھے۔ فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات معیار کے مطابق نہیں تھے۔ سیکیورٹی عملے کی جانب سے ابتدائی رسپانس میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اتنا ہی نہیں، فائر کے مقام پر ناکافی کراؤڈ مینجمنٹ بھی مشاہدے میں آئی، یعنی امدادی کارروائی کے دوران بھی ہجوم کو مؤثر انداز میں کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔

سانحے کو 14 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا مگر ابھی تک سانحے کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ اور پمزاسپتال  کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیاں کام شروع کرنے سے پہلے ہی تحلیل کردی گئی ہیں۔

 تمام تحقیقات اب وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کرے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی صرف وجوہات اور خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے یا ان خامیوں کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرکے عملی کارروائی تک پہنچتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pims-islamabad pims-islamabad
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے...

karachi-hospitals karachi-hospitals
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی، بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی۔ عباسی شہید...

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان2 گھنٹے ago

پمز میں 14 نومولود بچوں کے انتقال پر صفدر عباسی اور ناہید خان کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی...

eid milad un nabi eid milad un nabi
پاکستان2 گھنٹے ago

کلرکہار میں میلاد شریف کے جلوس کے ٹریکٹر کو حادثہ، امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق

کلرکہار(صداۓ سچ نیوز) نواحی قصبہ ماٹن خورد میں میلاد شریف کے جلوس میں شریک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثہ...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی حد بندی پر اتفاق

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی حد...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

میرے خیال میں نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر...

PIMS-Tragedy PIMS-Tragedy
پاکستان3 گھنٹے ago

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن...

CTD-Report CTD-Report
پاکستان3 گھنٹے ago

پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، سی ڈی اے رپورٹ میں سنگین انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز اسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی کو 14 گھنٹے سے زائد گزر گئے...

iran iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مخالفین کی غلط فہمی فوری جوابی کارروائی کا باعث بنےگی، تنازع جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہیگا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہےکہ ایران پہلے بھی کہہ...

whatsapp whatsapp
تازہ ترین11 گھنٹے ago

واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز صارفین کیلئے متعارف کرا دیے

واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ...

Trending