پاکستان
چیئرمین سی ڈی اے کا زیرتعمیر شاہین چوک انڈر پاس کا معائنہ، بروقت تکمیل کی ہدایت
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے تمام سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔
متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کی بیرل والز کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں شامل ریمپ ون کی دیواروں کا 60 فیصد کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔ جبکہ منصوبے کی بیرل گرڈر کا 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہین چوک منصوبے کے ارتھ ورک اور روڈ ورک کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ ریمپ ٹو کی دیواروں کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے ابتک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کے تمام تعمیراتی کاموں کو انکے شیڈول اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ڈیجیٹل بورڈز اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب پر بھی کام کیا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کا منصوبہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے ساتھ روزانہ سفر کرنے والے شہریوں اور گردونواح کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو سگنل فری سفری سہولیات فراہم کرے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز منصوبے پر جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے زریعے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

