Connect with us

پاکستان

اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام پر سی ڈی اے اور ایس ٹی زیڈ اے کا مشترکہ اجلاس، مشترکہ ورکنگ کمیٹی قائم

Chairman CDA chairing meeting

اسلام آباد: (صدائے سچ نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) اظفر منظور نے اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ٹی زیڈ اے عامر سلیمی سمیت دونوں اداروں کے متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ٹی زیڈ اے بطور ریگولیٹر کام کرے گی اور تجویز کردہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون میں قائم ہونے والی ہائی ٹیک کمپنیوں کو لائسنس جاری کرے گی، جبکہ سی ڈی اے بطور ڈویلپمنٹ ایجنسی اس زون کی ڈویلپمنٹ کا کام کرے گی۔

مزید برآں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کے حوالے سے فنانشل اور عملی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز کی جانچ پڑتال کیلئے ایک مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں مشترکہ ورکنگ کمیٹی اپنی باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد کرے گی اور قابل عمل تجاویز تیار کرکے مناسب فیصلے وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے پیش کئے جائینگے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس طرح جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ ہائی ٹیک کمپنیاں اور انٹرپنیورز (Entrepreneurs) اسپیشل ٹیکنالوجی زون میں اپنے ٹیکنالوجی اور پروڈکشن ہاؤسز قائم کریں گے۔

اجلاس میں تجویز کردہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون میں ایک ٹیکنالوجی زون کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک پروڈکشن زون بھی شامل ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ سمیت خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دارلحکومت اسلام آباد کو ایک ٹیکنو پولس سٹی بنانے کیلئے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا قیام سی ڈی اے کی ایس ٹی زیڈ اے کے تعاون سے اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین طریقہ کار کی بنیاد پر منصوبے کے مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لیکر ایک قابل عمل اور پائیدار ماڈل تیار کیا جارہا ہے جو ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس طرح اسلام آباد کو ایک ٹیکنالوجی ہب اور ٹیکنو پولس سٹی بنایا جاسکے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے اسلام آباد میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد اس منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ایس ٹی زیڈ اے کی تکنیکی مہارتوں اور تجربات بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان6 منٹس ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

gold-prices gold-prices
پاکستان23 منٹس ago

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 5 روز کی مسلسل کمی کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل...

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین7 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین7 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

Trending