پاکستان
بیرونِ ملک ورک ویزہ پر جانیوالوں کے لیے بری خبر، ایف آئی اے نے نئی پابندیاں عائد کردیں
بیرونِ ملک ملازمت کے لیے گریڈ 18 یا 19 افسر کا حلف نامہ لازمی
لاہور (صدائے سچ نیوز)فاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے بیرونِ ملک روزگار کے لیے سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے نیا ضابطہ نافذ کرتے ہوئے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ ہر مسافر ایک حلف نامہ جمع کرائے جو کسی گریڈ 18 یا 19 کے سرکاری افسر سے دستخط شدہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق، یہ حلف نامہ اس بات کی ضمانت ہوگا کہ متعلقہ مسافر صرف اپنے طے شدہ مقامِ ملازمت(Work Visas)پر ہی کام کرے گا اور کسی بھی صورت میں یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش نہیں کرے گا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق، لاہور سمیت مختلف ایئرپورٹس پر ایک ہفتے کے دوران تقریباً 150 مسافروں کو اسی وجہ سے پروازوں سے اتار دیا گیا جو مطلوبہ تصدیق فراہم نہ کرسکے۔ لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ایک امیگریشن افسر نے بتایا کہ یہ اقدام اُن واقعات کے بعد اٹھایا گیا جب کچھ پاکستانی دبئی، سعودی عرب، بحرین اور تھائی لینڈ کے ویزوں پر روانہ ہوکر بعد میں لیبیا یا باکو کے راستے یورپ داخل ہونے کی کوشش کرتے پائے گئے۔
افسر کے مطابق، ’’اب صرف وہی افراد بیرونِ ملک جا سکیں گے جن کے پاس کسی سینئر سرکاری افسر سے تصدیق شدہ حلف نامہ ہوگا۔‘‘
ایف آئی اے کے مطابق، پروٹیکٹریٹ آف امیگرنٹس نے ایئرپورٹس پر اپنے انسپکٹرز تعینات کردیے ہیں جو دستاویزات کی جانچ اور مسافروں کی معاونت کریں گے۔
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC) کے ذریعے جانے والے افراد کو باآسانی کلیئرنس دی جا رہی ہے، جبکہ نجی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو اضافی تصدیق کا سامنا ہے۔
دوسری جانب، متعدد مسافروں نے اس نئے ضابطے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل قانونی کاغذات اور ورک ویزا رکھنے کے باوجود انہیں اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو جعلی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے نہ کہ مستند ورکرز کو روکنا چاہیے
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

