Connect with us

پاکستان

’وزیراعظم کی نیتن یاہو کیساتھ جعلی تصویر شیئر‘ کرنے پر پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج

Shandana Gulzar PTI

   

اسلام اآباد ( صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مبینہ ملاقات سے متعلق جعلی ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بدھ کے روز درج کی گئی ایف آئی آر میں سائبر کرائم ایکٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اپنایا  گیا ہے کہ ملزمہ نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلایا۔
مقدمے میں شاندانہ گلزار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئیں مختلف ٹویٹس کو بنیاد بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے متعدد جعلی اور گمراہ کن ٹویٹس اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل تھے۔

موصول ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق ملزمہ نے ٹویٹ کے ذریعے نسلی اور لسانی نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی اور وزیراعظم پاکستان سے متعلق ایک جعلی تصویر اور غلط معلومات پھیلائیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے وزیراعظم کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کا الزام عائد کیا جس سے عوام میں خوف، بے چینی اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی۔
سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا، جس پر شاندانہ گلزار کے خلاف پیکا 2016 کی دفعات 11، 20 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاندانہ گلزار نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ شرم الشیخ کے دوران ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔ تاہم بعد ازاں ویڈیو جعلی ثابت ہونے پر شاندانہ گلزار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ویڈیو ہٹا دی تھی۔
جعلی ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض صارفین نے ان کے خلاف پیکا کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

middle-east middle-east
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کے خلاف طویل ہوتی جنگ، مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک امریکا سے مایوس

ایران کے خلاف جنگ امریکا کیلئے سفارتی میدان میں تباہ کن ثابت ہوا۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی سیکیورٹی کیلئے...

blast blast
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روس کے یوکرین پر نئے فضائی حملے، اسٹیل پلانٹ تباہ، یوکرین کا ماسکو پر جوابی ڈرون حملہ

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کی جانب سے گزشتہ رات یوکرین پر فضائی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے...

Transport-Alliance Transport-Alliance
پاکستان1 گھنٹہ ago

مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے ہڑتال 40 دن کیلئے موخر کرنے کا...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ہے، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے نے ہمیں ایک مصیبت...

sheikh-hasina sheikh-hasina
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ...

images-of-3-iranian-pilots images-of-3-iranian-pilots
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر فضائی حملے کے بعد قطر میں مبینہ طور پر گرفتار 3 ایرانی پائلٹس کی تصاویر جاری کردیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے 2 مارچ کو قطر میں امریکی فوجی اڈے پر فضائی حملے کے بعد لاپتا...

salal-dam salal-dam
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دیے، جس کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی...

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Trending