اوورسیز پاکستانیز
اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا ،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ، رانا مشہود احمدخاں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا ہے، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی ہو سکے گی ،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹین فورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے ذرائع کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت نے یو بی ایل ، وزارتِ خزانہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ایک معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ڈیجیٹل والٹ فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم براہِ راست پاکستان منتقل کر سکیں گے جس سے ہر ماہ ایک بلین ڈالر قانونی ذرائع سے پاکستان آئیں گے، ڈیجیٹل والٹ کا اجرا پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے ۔ رانا مشہور احمد خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا مثبت تشخص بہتر انداز میں اجاگر کر سکتے ہیں، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں، حکومت جلد ہی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نئے پروگرامز متعارف کرائے گی تاکہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

