Connect with us

ایکسکلوسِو

کون بنے گا چیئرمین PEMRA؟ عنبرین جان یا شاہیرہ شاہد؟ فیصلہ جلد

کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ : صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے چیئرمین کیلئے موزوں ترین شخصیت کی تلاش، بیس اکتوبر سے پہلے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی دوسری مرتبہ مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد یکم اکتوبر سے چیئرمین پیمرا کی پوسٹ خالی ہے۔ محمد سلیم بیگ کومسلم لیگ ن کی حکومت میں شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کے دوران 2018 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں طویل مقدمہ بازی کے بعد بطور چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا تھا۔

بعد ازاں، عمران خان کی حکومت میں دوبارہ انہیں تین سال کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا۔ اس حوالے سے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات میں نیا اشتہار تیار کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق میڈیا میں 15سے25سال تجربہ رکھنے اور ماسٹر ڈگری تعلیم کے علاوہ دیگر شرائط و ضوابط رکھی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے غور و غوص جاری ہے اور وزیراطلاعات و نشریات کی منظوری کے بعد باضابطہ طور اخبارات میں اشتہار جاری کیا جائے گا۔ شرائط و ضوابط کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ، قوی امکان یہ ہے کہ حتمی اشتہار آنے کے بعد اس بات کا تعین کرنا آسان ہو گا کہ کس شخصیت کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کیلئے حکومت کے ذہن میں خاکہ ہے۔ عموماجس شخصیت کو حکومت تعینات کرنا چاہتی ہے اس کی تعلیم و تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے اشتہار بنایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کو ریٹائرمنٹ کے بعد اس پوسٹ پر تعیناتی کی امید دلائی گئی ہے جبکہ ان کے متوقع مد مقابل سابق سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، سہیل علی خان اور مبشر توقیر شاہ ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، سابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تیسری بار تعیناتی کیلئے حکومت کو صدارتی آرڈیننس لانا پڑے گا۔وزارت اطلاعات چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے تین ناموں کا پینل وزیراعظم کو بھیجوائے گی اور وزیراعظم اس سمری کو حتمی منظوری کیلئے صدر پاکستان کو بھجوائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین26 منٹس ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین2 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین3 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending