پاکستان
وفاقی حکومت نے میری تجویز سے اتفاق کر لیا ہے، علی امین گنڈا پور
پشاور (صدائے سچ نیوز) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد بات چیت ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویزسے اتفاق کرلیا ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی باعزت اورمرحلہ وارطریقے سے ہونی چاہیے تاکہ انسانی ہمدردی اورخطے کے امن دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری عدم استحکام کے اثرات صوبے پربراہِ راست پڑتے ہیں اوراسی وجہ سے خیبر پختونخوا کوامن وامان کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اورعوام نے بے شمارقربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اورصوبے کو درپیش چیلنجز پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

