پاکستان
وزیر خزانہ کی مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے اہم ملاقات، اسٹاف لیول معاہدے پر اظہارِ اطمینان
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔
وزراتِ خزانہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ اہم ملاقات میں مڈل ایسٹ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزرا اور گورنرز شریک تھے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ٹیکس، توانائی، ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری میں اصلاحات جاری رکھیں گے۔
محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافےکےحوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیا۔
وزراتِ خزانہ کے مطابق انہوں نے سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

