پاکستان
وزیر خزانہ کی مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے اہم ملاقات، اسٹاف لیول معاہدے پر اظہارِ اطمینان
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔
وزراتِ خزانہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ اہم ملاقات میں مڈل ایسٹ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزرا اور گورنرز شریک تھے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ٹیکس، توانائی، ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری میں اصلاحات جاری رکھیں گے۔
محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافےکےحوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیا۔
وزراتِ خزانہ کے مطابق انہوں نے سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی۔
-
پاکستان3 ہفتے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
ایکسکلوسِو6 دن agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان2 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان3 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان4 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
اوورسیز پاکستانیز3 ہفتے agoبرطانیہ میں ازدواجی تحلیل: رجحانات، خدشات اور اصلاحی اقدامات

