پاکستان
اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، حنیف عباسی
لاہور(صدائے سچ نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے نظام میں مزید جدت لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اور مسافروں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ ریلوے کے تمام نظام کو ڈیجیٹائزیشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور ازبکستان کے وفود کے ساتھ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوئے۔ جبکہ ہمارا ایران اور ترکیہ کے ساتھ بذریعہ ریلوے ٹریڈ کا ایک تعلق ہے۔ اور کوشش کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ 31 دسمبر تک ٹرین بحال ہو۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جس کے بعد سینٹرل ایشیا سے یورپ تک ہماری رسائی ممکن ہو جائے گی۔ 884 کلومیٹر جس میں 400 کلومیٹر کے نئے ٹریک کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چمن سے کراچی تک ٹریک پر کام ہو رہا ہے۔ جبکہ اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دے رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی کے گھر سے سونا، بھارتی کرنسی اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں، عظمیٰ بخاری
وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا جو خواب ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔ روہڑی سے پشاور ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے مزید کوشاں ہیں۔ اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کے لیے لاؤنج بن چکے ہیں۔ علامہ اقبال اور رحمان بابا ایکسپریس کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

