پاکستان
صحافیوں پر تشدد کے خلاف کلرکہار پریس کلب کا احتجاجی اجلاس، سیاہ پرچم لہرایا گیا
کلرکہار(نمائندہ صدائےسچ) ملک بھر میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب میں موجود صحافیوں پر بہیمانہ و ظالمانہ تشدد کے خلاف اور اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تحصیل پریس کلب کلرکہار میں بھی مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا اور احتجاج کیا گیا
تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب کلرکہار کے مذمتی اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب محمد عثمان اعوان نے کی، اجلاس کی آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ سیکرٹری جنرل ایم رحمن نے مذمتی قرار داد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا
اجلاس میں حکومت وقت سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والے دل خراش واقعے کی شفاف انکوائری کا پرزور مطالبہ کیا گیا اور پرزور مذمت کی گئی، شرکاء اجلاس نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور پریس کلب پر بھی سیاہ پرچم لہرایا گیا
اجلاس میں نائب صدر ملک انوارالحق، نائب صدر عبدالرشید سانول، سیکرٹری فنانس راجہ قمر عباس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد عرفان، جوائنٹ سیکرٹری ملک اسرار چلہ، پریس فوٹو گرافر سید معظم عسکری، رابطہ سیکرٹری ملک رفیق انمول و دیگر شامل تھے، اجلاس کے بعد شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر بھرپور احتجاج کیا،
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

