پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
پشاور (صدائے سچ نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔
سہیل آفریدی نے بتایا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی میٹنگ میں شرکت کرینگے،قبائلی اضلاع کو 2018 میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دئیےگئے۔
این ایف سی ایوارڈ میں2018 سے 2025 تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیاجارہا،یہ میرا نہیں صوبے کا حق ہے۔تمام مکاتب فکر کا حق بنتا ہے کہ این ایف سی پر بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق 11ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا ابتدائی اجلاس چار دسمبر 2025کو منعقد ہوگا،چاروں صوبے پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ اپنی مالی صورت حال اور بجٹ ضروریات پر بریفنگ دیں گے ۔
این ایف سی ایوارڈ کیا ہے؟
این ایف سی ایوارڈ پاکستان کا وہ آئینی و مالیاتی میکانزم ہے، جس کے ذریعے وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان آمدنی اور وسائل کو تقسیم کیا جاتا ہے۔
اس کا آغاز سال 1974 میں اس وقت ہوا جب آئین پاکستان کے آرٹیکل 160 کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی شراکت داری کو منظم کرنے کے لیے پہلا کمیشن قائم کیا گیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

