پاکستان
ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تاریخی اصلاحات کا اعلان کر دیا
راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس (ایم ایل اینڈ سی) ڈیپارٹمنٹ نے اپنی جامع اصلاحاتی دستاویز باقاعدہ طور پر مرتب کر کے پیش کر دی ہے جس میں نظام کی اصلاح، مستقبل کو توانائی دینا، ایم ایل اینڈ سی کی اصلاحات، اقدامات اور شفافیت کی تبدیلی۔
یہ کامیابیاں اور اصلاحات ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک ہلال امتیاز (ملٹری) کی قیادت اور وژن کے تحت حاصل کی گئیں جنہوں نے اس تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور پائیدار تبدیلی کو ادارہ جاتی سطح پر نافذ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ رپورٹ حال ہی میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ہلال امتیاز (ملٹری) کو پیش کی گئی جنہوں نے اس کام کو دِل سے سراہا اور بھرپور تحسین کا اظہار کیا۔
انہوں نے ان نتائج کو ایک ایسا لائحہ عمل قرار دیا جو محکمہ کے مستقبل کے راستے کی سمت متعین کرے گا۔یہ رپورٹ گزشتہ دو برسوں کے دوران محکمہ کی ادارہ جاتی ترقی، ساختی اصلاحات اورگورننس میں تبدیلی کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ دستاویز متعدد اہم شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو یکجا کرتی ہے جن میں ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی اور خودکار نظام،مالی شفافیت اور احتساب کے فریم ورک،انسانی وسائل کی تنظیمِ نو اور کارکردگی پر مبنی نظام،انفراسٹرکچر کی جدیدیت اور سروس ڈیلیوری میں بہتری،پالیسیوں کا معیار اور شہری سہولیات کے اقدامات شامل ہیں یہ اصلاحات محکمہ کے عملی طریقہ کار کو از سرِ نو ترتیب دینے میں مددگار ثابت ہوئیں، اور اسے کارکردگی، دیانت داری، شفافیت اور عوامی اعتماد کے اصولوں سے ہم آہنگ کیا گیا۔ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، پالیسیوں میں ہم آہنگی اور نچلی سطح پر قابلِ پیمائش احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ایک مؤثر، جوابدہ اور منصفانہ طرزِ حکمرانی قائم کی جا سکے۔
اگرچہ یہ سفر ابھی جاری ہے، تاہم گزشتہ دو سال اس تبدیلی کے لیے ایک اہم تجزیاتی اور اصلاحی مرحلے کے طور پر گزرے ہیں۔ ابتدائی اقدامات کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں، جنہوں نے ادارہ جاتی بنیادوں کو مستحکم کرتے ہوئے طویل المدتی تبدیلی کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ محکمہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ان کامیابیوں کے تسلسل اور طویل مدتی اہداف کے حصول کے لیے مستقل عزم اور واضح سمت ضروری ہے۔یہ دستاویز نہ صرف کامیابیوں کا ریکارڈ ہے، بلکہ یہ مستقبل کی پالیسی سازی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی فراہم کرے گی تاکہ ”عوام دوست، مؤثر مقامی حکمرانی اور فعال ملٹری لینڈز مینجمنٹ” کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

