ایکسکلوسِو
پارکنگ تنازعہ، عدالتی خاتون افسر کی درخواست پر محکمہ تعلیم کا گریڈ 19کا افسر گرفتار
اسلام آباد (صدائے سچ کرائم سیل) پارکنگ کے تنازعے پر خاتون افسرسے بدتمیزی کرنے اور گاڑی توڑنے کے الزام میں محکمہ تعلیم کا گریڈ19 کا افسر احمد حسین سومروکے خلاف مقدمہ درج، تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کو سعد عزیز نامی نوجوان کی درخواست موصول ہوئی کہ انکی پھوپھی سرکاری افسر ہیں اور وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سکس فور گلی نمبر 50میں رہائش پذیر ہیں۔

احمد حسین سومرو نے انکی پھوپھو کی گاڑی کیلئے مخصوص پارکنگ کی جگہ پر اپنی گاڑی کھڑی کر دی اور بعد ازاں گاڑی ہٹانے کے معاملے پر میری پھوپھی جو کہ عمومی اسلامی برقعہ کر کے گاڑی کے پاس پہنچیں تو احمد حسین سومرو نے انتہائی بازاری طریقے سے اور ان کے خاتون ہونے کا لحاظ کئے بغیر گالیاں دینا شروع کر دیں۔
‘ شور پر میں وہاں پہنچا تو ملزم نے گاڑی سے آہنی سلاخ نکال کر مجھ پر جان سے مارنے کیلئے حملہ کیا اور گاڑی کا سامنے والا شیشہ توڑ دیا۔ اس پر ہمسائے بھی موقع پر آئے مگر احمد حسین سومرو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا اس لئے اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ متاثرہ خاتون اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ رجسٹرار ہیں جبکہ ملزم احمد حسین سومرو سیکشن افسر اور ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر وفاقی حکومت میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ وہ آج کل وفاقی محکمہ تعلیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہا ہے جسے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

