پاکستان
پنجاب: لاؤڈ اسپیکر ایکٹ مزید سخت، سوشل میڈیا پر شر انگیزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
لاہور (صدائے سچ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدرات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت جبکہ سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس ہوا۔
حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی کے گھر سے سونا، بھارتی کرنسی اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں، عظمیٰ بخاری
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی طرح امن کمیٹیز کو فوری طور پر مؤثر اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں واضح کر دیا گیا کہ کومبنگ آپریشنز اور کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہیں، پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی بین الاقوامی رہائشیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی۔
روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا کہ کتنے غیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبار سے منسلک ہیں، کتنے غیرقانونی بین الاقوامی رہائشی مرکز میں ڈی پورٹیشن کے لیے بھیجے گئے، کتنے بین الاقوامی باشندے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام بھی غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کرایہ داری/پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگو ہوں گے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

