Connect with us

پاکستان

پنجاب کے عوام کی تذلیل پر جواب دینا میرا کام، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز ڈٹ گئیں

Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif

لاہور (صدائے سچ نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں۔

تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں، سب کو پتہ ہے سرکاری سکولوں میں کس طرح کی روایتی تعلیم ہوتی ہے، پرائیویٹ اور گورنمنٹ سیکٹر کے سکولوں کی تعلیم میں بہت فرق آگیا ہے، جب وزیراعلی کا حلف اٹھایا تو کہا تھا پرائیویٹ اور گورنمنٹ سیکٹر کی تعلیم کا فرق ختم کروں گی، اس وقت پنجاب میں 80 ہزار بچے سکالرشپس پر اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سمجھتی ہوں آپ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ضروری ہے، سوچا تھا اچھی پرفارمنس والے طلبہ کو جدید لیپ ٹاپس دوں، بطور ماں آپ سب پوزیشن ہولڈرز پر بہت فخر ہے، ماں باپ دن رات محنت کر کے بچوں کے خواب پورے کرتے ہیں، خوشی ہے جتنا پنجاب کے بیٹوں نے پرفارم کیا اس سے بڑھ کر بیٹیوں نے بھی پرفارم کیا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کے ایک بچے نے ٹاپ کیا اس کا استاد مسلمان ہے یہ ہے پاکستان، میرے لئے سب برابر ہیں، میرے سامنے کوئی تفریق نہیں، سفارش اور دھاندلی پر مکمل فل سٹاپ لگایا، جب میرٹ کو فروغ ملتا ہے تو آپ جیسے بچے سامنے آتے ہیں، پنجاب میں آج میرٹ کی پامالی نہیں ہوتی، امتحانی سینٹرز نہیں بکتے جہاں پہلے کسی سیاسی جماعت کا سفارشی یا انتظامی بندے کا پسندیدہ شخص آپ کا حق لے جاتا تھا، اب میں نے کوئی اہم تقرری کرنی ہو تو پینلز کا انٹرویو خود کرتی ہوں، ٹاسک دیا ہوا ہے کہ میرٹ پر آنے والے لوگوں کو میرے پاس بھیجیں، آپ میرٹ پر ہیں تو کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے سامنے پینل بیٹھا ہو تو ایک سیکنڈ میں بتا سکتی ہوں کہ کون میرٹ پر اور کون سفارشی ہے، آج تک کسی ایک سفارشی کی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی، پچھلے 4 سالہ دور حکومت میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے تھے، آج میرٹ کا راستہ نہیں کھولوں گی تو کل آپ کے اوپر کوئی سفارشی آجائے گا، آج میرٹ کو اس لئے اہمیت دے رہی ہوں کہ کل آپ کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں، سرکاری سکول کو معیاری سکول بنانا چاہتی ہوں، چاہتی ہوں سرکاری تعلیمی ادارے میں پڑھنے والے بچے کو پرائیویٹ سے بہتر تعلیم ملے، تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو بہتر کرنے کا ٹاسک دیا ہے، نوجوان پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، ہمارا فوکس نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 65 فیصد ہے، میری 100 فیصد توجہ نوجوانوں پر ہے۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ میں خود آ کر آپ کو سکالرشپس دیتی ہوں، میرا مقصد ہوتا ہے آپ کو احساس ہو کہ آپ کی وزیراعلی نے آپ کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھالی، میں طلبہ کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنا رہی ہوں، چکوال میں پہلے سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا وہاں 1400 بچے پڑھتے ہیں، 40 کنال رقبے پر 65 کروڑ کی لاگت سے سکول بنایا جو کسی ایچی سن کالج سے کم نہیں، ہر شہر میں اسی طرز کے سینٹر آف ایکسی لینس بنارہی ہوں، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا بیٹا بھی سرکاری سکول میں جاتا ہے، کوئی ایسا وزیر دکھا دیں جس کا بیٹا سرکاری سکول میں جاتا ہو، مجھے پتہ چلا کہ غربت کی وجہ سے بچوں کی جسمانی نشوونما کم ہو رہی ہے، ہم نے 9 بلین سے سکول میل پروگرام شروع کیا، آج 10 لاکھ بچوں کو سکول میں روز دودھ کا ایک پیکٹ ملتا ہے، غریب ماں باپ چاہتے ہیں ان کے بچے سکول جائیں اور ان کو دودھ ملے، سکول میل پروگرام کو پورے پنجاب میں پھیلاں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز پورے پنجاب کی وزیراعلی ہے، مریم نواز کیلئے کسی شہر کیلئے کوئی تفریق نہیں، آج ہر نیا منصوبہ پہلے چھوٹے شہروں سے شروع ہوتا ہے پھر بڑے شہروں میں جاتا ہے، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے آپ کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، الیکٹرک بسیں میانوالی سے شروع کیں، الیکٹرک بسیں پہلے چھوٹے شہروں کو دیں اب بڑے شہروں میں جا رہی ہیں، آج اپنا گھر سکیم کے تحت پورے پنجاب میں 90 ہزار گھر بن رہے ہیں، پورا پنجاب میری اولاد کی طرح ہے جس کو جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، انگریزی زبان ضرور سیکھنی چاہیے، انگریزی سے زیادہ توجہ قومی زبان پر دینی چاہیے، آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ ہم اردو بولتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین2 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین4 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین5 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending