Connect with us

تازہ ترین

نیو کیسل: چار دن، ایک خواب

Nisar Hussain

تحریر: نثار حسین

زندگی کے سفر میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ دھندلے نہیں پڑتے بلکہ یادوں کے البم میں خوشبو کی مانند ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ آسٹریلیا کے ساحلی شہر نیو کیسل میں گزارے گئے چار دن بھی کچھ ایسا ہی جادوئی تجربہ تھے۔ نہ صرف قدرتی حسن کی روح پرور منظر کشی تھی بلکہ مہمان نوازی، محبت اور ثقافت کے رنگوں سے بھرپور ایسا سفر تھا جو دل سے نکل کر زبان پر تھا۔

"اگر جنت کہیں زمیں پر ہے تو شاید یہی کہیں ہے، یہی کہیں ہے، یہی کہیں ہے…”

میلبورن سے ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز یا سڈنی سے تقریباً دو گھنٹے کی بس یا کار کی سواری کے فاصلے پر واقع نیو کیسل کا سفر خود خواب کی مانند تھا۔ سڑک کے دونوں طرف گھنے جنگل اور راستے میں لمبی سرنگ نے ہمیں قدرت کے حسین نظاروں میں کھو دیا۔

ہماری قیام گاہ ہیملیٹن کا علاقہ تھا، جو شہر کا پُرسکون اور دلکش گوشہ ہے۔ یہاں چند انڈین ریستوران بھی موجود تھے اور محدود ہی سہی، حلال کھانے کا بندوبست بھی ممکن تھا۔

یہ سفر یادگار بنانے والے تھے ہمارے میزبان، ڈاکٹر ظفر اقبال۔ وہ صرف میزبان نہیں بلکہ اس داستان کے روح رواں تھے۔ ان کی خلوص بھری مسکراہٹ، سادگی اور خاص طور پر ناشتوں میں ان کے ہاتھ کا بنا ہوا چیز املیٹ اور ایواکاڈو ایسی محبت کی زبان تھی جو لفظوں سے زیادہ دل کو چھو گئی۔

نیو کیسل کی صبح ساحلِ سمندر کی خاموش مگر گہری گفتگو سے شروع ہوتی ہے۔ ہم نے دن کا آغاز کیا Merewether Beach سے، جہاں پانی اور چٹانیں آپس میں گلے ملتی ہیں، اور سمندر کی لہرین انسان کو اپنی آغوش میں لینے کو بےتاب دکھائی دیتی ہیں۔ صبح اور شام ساحل پر چہل قدمی، خوشبودار ہوا اور لہروں کی گنگناتی صدا جیسے روح کو تازگی دے جاتی ہے۔

یہاں کے اوشن باتھز، یعنی سمندر کے پانی سے بنے قدرتی تالاب، نہانے اور دھوپ سینکنے کا ایک انوکھا تجربہ پیش کرتے ہیں۔ لہروں کی نرم سرگوشی، دھوپ کی گرمائش اور نیلے پانی میں غوطہ لگانا ایسا لطف ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
اور پھر وہ لمحہ جب سورج کی پہلی کرنیں افق سے نمودار ہو کر پانی کی سطح پر رقص کرنے لگتی ہیں، جیسے کائنات نے کوئی نیا گیت چھیڑ دیا ہو۔ گہرے بحرالکاہل کے پانیوں میں ڈولفن کے کھیل دیکھنا ایک زندہ خواب تھا، جو آنکھوں میں بس گیا۔
نیو کیسل صرف قدرتی حسن کا شہر نہیں، بلکہ اس کا تاریخی ورثہ بھی اتنا ہی دلکش ہے۔ ہم نے Fort Scratchley کی فصیلوں کے باہر کھڑے ہو کر اس قلعے کی دیواروں کو دیکھا جو کبھی دشمن کی توپوں کے سامنے ڈھال بنی تھیں۔ اندر تو نہ جا سکے مگر اس کے سائے میں کھڑے ہو کر شہر کے ماضی کی بازگشت کو محسوس کیا۔

اسی طرح، ANZAC Memorial Walk پر چلتے ہوئے ہر قدم شہداء کی یاد دلاتا ہے اور دل کو جھنجھوڑ دیتا ہے۔ Strzelecki Lookout سے نیچے جھانک کر نیلا سمندر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آسمان زمین پر اتر آیا ہو۔

نیو کیسل کی شامیں الگ ہی دلفریب منظر پیش کرتی ہیں۔ وہ غروب آفتاب کے دُھندلے اور سنہری شعلے، جب سورج سمندر کی گود میں آہستہ آہستہ رخصت ہوتا ہے، اور فضا میں سنہری خاموشی چھا جاتی ہے، دل کو ایک عجیب سی تسکین دیتی ہے۔

Nobbys Head Lighthouse کے گرد چہل قدمی کرتے ہوئے ہر منظر ایک نئی تصویر بن جاتا ہے کبھی سمندر کی وسعتیں، کبھی روشنی کا مینار، کبھی شہر کی دلکش عمارات۔ یہ نظارے کسی مصور کی تازہ ترین تخلیق سے کم نہیں لگتے۔

ان چار دنوں میں دو شامیں دوستوں کیساتھ جشن مناتے گزریں۔ محفلیں، جام کی چھنکار، قہقہے اور جوش و خروش، سب کچھ تھا مگر ہماری مذہبی وابستگی کے پیش نظر حلال کھانے اور مشروبِ بے رنگ پر اکتفا کرتے ہوئے بھی ہم نے بھرپور لطف اٹھایا۔
"گرین اسٹور ہوٹل” کے بار بی کیو برگر کی تو بات ہی کچھ اور تھی! اس کے منفرد ذائقے نے لاہوری فوڈ سٹریٹ کی یاد تازہ کر دی۔

نیو کیسل صرف شہر نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے۔ یہاں کی فضا، لوگ، مناظر اور وہ خلوص جو ڈاکٹر ظفر جیسے دوستوں کی صورت میں ملا، سب نے دل میں ایک نرم گوشہ چھوڑ دیا۔

ہم واپس آ گئے مگر نیو کیسل کے وہ دن، ساحل، شامیں، وہ ناشتہ، وہ کیفےاب خواب نہیں، بلکہ یاد کی مٹھاس بن چکے ہیں۔
کچھ سفر منزلیں دیتے ہیں، کچھ یادیں، اور نیو کیسل نے دونوں دے دیے۔

"یہ چار دن نہیں، ایک مکمل کتاب تھے، جس کا ہر صفحہ خوشبو دار، ہر سطر دلنشین، اور ہر حرف دل سے جڑا ہوا تھا

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

vladimir-putin vladimir-putin
تازہ ترین33 سیکنڈز ago

یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

ماسکو(صداۓ سچ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنے سخت مؤقف اور علاقائی مطالبات...

Rawalpindi Institute of Cardiology Rawalpindi Institute of Cardiology
پاکستان8 منٹس ago

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت تک...

Road Accident in Rawalpindi Road Accident in Rawalpindi
پاکستان58 منٹس ago

راولپنڈی، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی خاتون جاں بحق، ایک شدید زخمی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر...

Occupied Kashmir Occupied Kashmir
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے جاری

مقبوضہ کشمیر (صداۓ سچ نیوز) مذموم سیاسی مقاصد کےحصول کیلئے مودی سرکار اقلیتوں کے مذہبی حقوق پر مسلسل وار اور...

PTI Founder and Bushra Bibi PTI Founder and Bushra Bibi
پاکستان1 گھنٹہ ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک...

KP and Balochistan KP and Balochistan
پاکستان2 گھنٹے ago

سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 74 دہشتگر د مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...

sri lanka match sri lanka match
پاکستان2 گھنٹے ago

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان و سری لنکا کے درمیان پانچویں دن کا کھیل جاری

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز سے کیا،...

Airstrike on Sirik City Airstrike on Sirik City
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر سیریک پر فضائی حملہ، سرکاری میڈیا کا دعویٰ

تہران (صداے سچ نیوز) ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے...

trump trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا ہے کہ اینویڈیا...

Trending