Connect with us

تازہ ترین

واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کا خطرہ؟ ایران پر ٹرمپ انتظامیہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام

Washington

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے لیے ’ڈرٹی بم‘ یا کیمیائی ہتھیار کے ممکنہ استعمال کی منصوبہ بندی کی ہے۔ تاہم امریکی حکام کے درمیان اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا ایران ایسا حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا واقعی اس کا ارادہ رکھتا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی این این سمیت امریکی میڈیا اداروں نے کم از کم سات امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی مبینہ منصوبہ بندی فی الحال ممکنہ کارروائیوں کے راستے کھلے رکھنے کی کوشش ہے، اسے فوری حملے کی تیاری کا ثبوت قرار نہیں دیا گیا۔

رپورٹ میں دو ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ منصوبہ بندی میں مخصوص مقامات اور اہداف کی نشاندہی بھی شامل ہے، جس کے بعد امریکی حکام نے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے اس معاملے پر کئی اجلاس بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اداروں نے ایسی ایرانی مواصلاتی گفتگو بھی پکڑی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والی ممکنہ اشیا امریکا کے اندر خفیہ طور پر چھپائی گئی ہیں۔

تاہم امریکی حکام ان اطلاعات کی صداقت کے بارے میں یکساں رائے نہیں رکھتے۔ بعض ذرائع کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ ایران کے پاس امریکا میں اس نوعیت کی کارروائی کرنے کے لیے مطلوبہ افراد اور نیٹ ورک موجود ہیں یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان لارین بِس نے سی این این کو بتایا کہ انتظامیہ ہر ممکن خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاہم اس وقت امریکا کو درپیش کسی قابلِ اعتبار اندرونی خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ان اطلاعات کو واشنگٹن کے حملوں اور اقتصادی ناکہ بندی کے دباؤ کے تناظر میں ایران کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی ممکنہ علامت سمجھ رہے ہیں۔

ڈرٹی بم روایتی دھماکا خیز مواد اور تابکار مادے کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ جوہری بم نہیں ہوتا اور اس میں جوہری دھماکا نہیں ہوتا۔ اس کا بنیادی خطرہ تابکار آلودگی پھیلانا، خوف و ہراس پیدا کرنا اور متاثرہ علاقے میں معمولاتِ زندگی اور سرگرمیوں کو متاثر کرنا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کے ترجمان نے امریکی الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران ہر قسم کے حالات میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو مکمل طور پر ناجائز سمجھتا ہے۔

تاہم ایرانی بیان میں مبینہ ڈرٹی بم منصوبہ بندی سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات کا براہِ راست جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

how sleepig affect digestio how sleepig affect digestio
تازہ ترین9 گھنٹے ago

نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے...

Military Transport Plane Crashes Military Transport Plane Crashes
تازہ ترین9 گھنٹے ago

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز اور وسعت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے...

atta-tarar atta-tarar
پاکستان9 گھنٹے ago

عوام ہی حتمی فیصلہ ساز ہیں، ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، عوام کی رائے جاننے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے...

Iran Iran
تازہ ترین9 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ کو ڈرٹی بم سے نشانہ بنانے کا منصوبہ، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے واشنگٹن میں ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کی مبینہ منصوبہ بندی سے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ، 21 بھارتیوں کو بچالیا گیا، ایک لاپتا

آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی شہریوں کو بحفاظت...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پی این ایس سی کا بحری بیڑا بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بندرگاہوں سے متعلق تمام اداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ...

mqm-press-conference mqm-press-conference
پاکستان10 گھنٹے ago

صوبے پورے ملک میں بن رہے ہیں تو خونریزی کراچی میں کیوں ہوگی؟ ایم کیو ایم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم...

US NSA US NSA
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

Trending