Connect with us

تازہ ترین

اربوں میل دور خلا میں موجود وائجر 1 اسپیس کرافٹ ایک نوری دن کے فاصلے تک پہنچنے کے قریب

spacecraft

خلائی تاریخ کے مشہور ترین مشنز میں سے ایک وائجر 1 لگ بھگ 5 دہائیوں سے خلا میں سفر کر رہا ہے۔

اسے 5 ستمبر 1997 کو مشتری اور زحل سمیت بیرونی نظام شمسی کے مطالعے کے لیے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔

وائجر 1 کو وائجر 2 سے 16 دن بعد 5 ستمبر 1977 کو روانہ کیا گیا تھا اور یہ اگست 2012 میں نظام شمسی کی حد سے باہر نکل گیا تھا۔

اس کے مقابلے میں وائجر 2 نظام شمسی کی حد سے 2018 میں باہر نکلا تھا۔

یہ دونوں انسانوں کے تیار کردہ فی الحال واحد اسپیس کرافٹس ہیں جو نظام شمسی کی حدود سے نکل کر سفر کر رہے ہیں۔

اب وائجر 1 زمین سے ایک نوری دن کی دوری کا سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہے۔

18 نومبر کو وائجر 1 زمین سے لگ بھگ 25 ارب 90 کروڑ کلومیٹر دور پہنچ کر یہ سنگ میل اپنے نام کرے گا۔

اس فاصلے کا مطلب یہ ہے کہ روشنی کی رفتار سے سفر کرنے والے ریڈیو سگنل کو بھی زمین سے خلائی جہاز تک پہنچنے میں پورے 24 گھنٹے (ایک دن) لگیں گے۔

ایک مکمل نوری برس کا فاصلہ طے کرنے میں اسے 18 ہزار سال لگ سکتے ہیں۔

وائجر اسپیس کرافٹس کے بارے میں شروع میں خیال کیا گیا تھا کہ ان کی زندگی 5 سال کی ہوگی، مگر اب وہ دونوں ہی سب سے زیادہ عرصے تک کام کرنے والے اسپیس کرافٹس بن چکے ہیں۔

ان دونوں کی بدولت سائنسدانوں کو نظام شمسی اور اس سے باہر کی قیمتی معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔

وائجر 1 میں 3 کمپیوٹرز موجود ہیں جو اسپیس کرافٹ کے سائنسی آلات سے تفصیلات اکٹھا کرتے ہیں اور پھر انہیں زمین پر منتقل کرتے ہیں۔

روزانہ ہی دونوں اسپیس کرافٹس یہ تفصیلات بھیجتے ہیں اور بڑھتی عمر کے باعث درپیش مسائل کے باوجود تاحال سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وائجر 2 کو ایک نوری دن کا سنگ میل طے کرنے کے لیے 2035 تک سفر جاری رکھنا ہوگا۔

ناسا کے ماہرین کی جانب سے ہر ہفتے میں ایک بار کمانڈز ان اسپیس کرافٹس کو بھیجی جاتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

oic oic
پاکستان1 گھنٹہ ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

chaudhry-salik-hussain chaudhry-salik-hussain
پاکستان1 گھنٹہ ago

چوہدری سالک نے مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے نوٹس بھیج دیے

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے  اپنے بیان میں کہا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ...

kpk kpk
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں فوج کی مسلسل تعیناتی سے متعلق آئینی عدالت میں جواب جمع

پشاور(صداے سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں کسی استثنیٰ کے بغیر سول انتظامیہ کی معاونت کےلیے افواج کی مسلسل تعیناتی ناگزیر...

water water
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سرد موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے فوائد

ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی...

pakistan fanland pakistan fanland
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا کی ملاقات...

bushra-bibi bushra-bibi
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی...

uk visa case uk visa case
برطانیہ اور یورپ2 گھنٹے ago

برطانیہ ورک ویزا فراڈ کیس میں شہری سے 50 لاکھ فراڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کا ورک...

pakistan defeat ajeriya pakistan defeat ajeriya
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر پولو ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

ابوجا (صداے سچ نیوز) پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں...

hamas hamas
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر فضائی حملہ ،حماس کمانڈر سمیت 3 افراد شہید، متعدد زخمی

خان یونس (صداے سچ نیوز) ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس حملے میں ناصر اسپتال کے صرف...

saudi commanderr saudi commanderr
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حوثیوں کی مسلسل پیش قدمی جاری، سعودی عرب نے اتحادی افواج کے کمانڈر کو ہٹا دیا

ریاض (صداے سچ نیوز) خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی فورسز کی پسپائی سے حوثیوں کی جنوبی شہر عدن...

Trending