Connect with us

پاکستان

وردی میں چھپا درندہ اور سسکتی انسانیت

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

لاہور کی ایک مصروف شاہراہ پر زندگی مشین کی طرح بھاگ رہی ہے، شام کا دھندلکا گہری اداسی میں بدل چکا ہے- پیلے بلبوں کی مدہم روشنی میں ایک بزرگ شہری سڑک کے کنارے بے بسی کی تصویر بنا کھڑا ہے۔ اس کے سفید بال، چہرے کی گہری جھریاں اور کمان کی مانند جھکی ہوئی کمر اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اس نے زندگی کی طویل اور کٹھن مسافت طے کی ہے۔ وہ عزت اور دو وقت کی روٹی کمانے کے لئے ریڑی دھکیل رہا ہے، مگر اچانک قانون کا محافظ کہلانے والا ایک ٹریفک پولیس کا سپاہی غصے سے بپھرتا ہوا آگے بڑھتا ہے اور اس بے کس ضعیف انسان کو زور دار لات رسید کر دیتا ہے۔ بزرگ شخص سنبھل نہیں پاتا اور سڑک پر منہ کے بل گر پڑتا ہے-

دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں، زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں- دل چیر دینے والی اس ستم ظریفی پر ہو کا عالم طاری ہو جاتا ہے۔ یہ لات صرف ایک بوڑھے کمزور جسم پر نہیں پڑتی، بلکہ یہ اس فرسودہ اور ظالم نظام کے بد نما چہرے پر پڑتی ہے جہاں طاقتور کمزور کو روندتا چلا جاتا ہے۔ یہ اس اجتماعی ضمیر اور انسانیت کی پیٹھ پر کاری ضرب ہے جہاں احترامِ آدمیت دم توڑ رہا ہے۔

عوام بے بس ہو کر دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کیا وردی پہن لینے سے انسان درندہ بن جاتا ہے؟ اس واقعے کی گونج فضا میں تیرتی ہے، اور ہر ذی شعور انسان کی زبان پر یہی ایک سوال مچلتا ہے کہ آخر کب تک یہ ظلم جاری رہے گا؟

جب بوڑھا شخص زمین پر گرتا ہے تو اس کے منہ سے خون کی ہلکی سی قے نکلتی ہے۔ وہ لرزتے ہوئے ہاتھوں سے اپنے سفید لباس کی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کرتا ہے اور نحیف آواز میں سسکتے ہوئے کہتا ہے:

"بیٹا! میں کوئی مجرم نہیں… بس پیٹ کے جہنم آگ بجھانے نکلا ہوں میرے سفید بال دیکھ لو، تمہارے باپ کی عمر کا ہوں… آخر میرا گناہ کیا ہے؟”

سپاہی نے غصے سے دانت پیستے ہوئے جواب دیا:
"خاموش! قانون کی دھجیاں اڑاتے ہو اور اوپر سے زبان بھی چلاتے ہو؟ یہاں تمہارا کوئی پرسانِ حال نہیں، دفع ہو جاؤ، میری نظروں سے دور ہو جاؤ”

ارد گرد موجود ہجوم میں سے ایک نوجوان آگے بڑھتا ہے، اس کا دل بھر آتا ہے اور وہ روہانسی آواز میں کہتا ہے:

"خدا کے لیے رحم کرو! اس بزرگ نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ وردی طاقت کا نشان ہے، ظلم کا لائسنس نہیں!”

لیکن اس کی اس پکار پر کوئی کان نہیں دھرتا، بے بس ضعیف شہری سڑک کے کنارے ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتا ہے، یہ سوچتے ہوئے کہ شاید اس ملک میں غریب ہونا اور بوڑھا ہونا سب سے بڑا جرم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Hepatitis-C Hepatitis-C
پاکستان8 منٹس ago

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ملک گیر اسکریننگ اور جامع حکمت عملی ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کے مکمل خاتمے...

Mir Raza Case Mir Raza Case
پاکستان29 منٹس ago

میر رضا کیس کی مشترکہ تحقیقات میں پیشرفت، احمد بھاردے کا پستول فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی مشترکہ تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ جے آئی...

cop 31 turkiye shehaz sharif cop 31 turkiye shehaz sharif
تازہ ترین39 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کا سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

انطالیہ (صداے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے...

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان41 منٹس ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے...

Rain Rain
پاکستان51 منٹس ago

این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کیلئے بارش کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش...

ripah university ripah university
پاکستان1 گھنٹہ ago

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مالدیپ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مالدیپ کے تعلیمی اداروں سے ملاقاتیں کرکے مشترکہ...

mobile charging mobile charging
تازہ ترین2 گھنٹے ago

موبائل چارج کرتے وقت یہ 5 غلطیاں بیٹری کی عمر کم کرسکتی ہیں، ماہرین کی اہم ہدایات

موبائل چارج کرتے وقت ہم میں سے اکثر لوگ کچھ ایسی چھوٹی موٹی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جن سے ہمارے...

accident of uae accident of uae
تازہ ترین2 گھنٹے ago

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، 30 زخمی

فجیرہ (صداے سچ نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ 18 گاڑیوں اور 5 ٹرکوں کے درمیان...

bread bread
پاکستان2 گھنٹے ago

ناشتے کی وہ بہترین عادات جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کریں

اکثر ناشتے کو دن کی اہم ترین غذا قرار دیا جاتا ہے۔ ناشتے سے دن کا غذائی آغاز ہوتا ہے...

shehbaz-sharif shehbaz-sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

موسمیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی کو عملی اقدامات میں بدلنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

انطالیہ (صداے سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے...

Trending