برطانیہ اور یورپ
لوٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے نادرا سہولیات کی دہلیز پر فراہمی، 130 سے زائد افراد مستفید
لوٹن (صدائے سچ) برطانیہ کے شہر لوٹن میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان ہائی کمیشن لندن کی نادرا ٹیم نے خصوصی سرجری کا انعقاد کیا، جس سے 130 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ سرجری کے دوران نادرا کارڈ کے اجرا، تجدید، لیگل ایڈوائس اور اٹارنی ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ایم بی ای قاضی عبدالعزیز چشتی کی میزبانی میں منعقدہ اس سرجری سے بالخصوص بزرگ شہریوں، معذور افراد، خواتین اور چھوٹے بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کمیونٹی کے افراد نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ لندن تک طویل سفر، پارکنگ کے مسائل اور دیگر مشکلات سے بچتے ہوئے نادرا کی سہولیات اپنی دہلیز پر حاصل ہونا کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ سہولت بزرگوں، معذور افراد اور چھوٹے بچوں والی خواتین کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ سفر کی دشواریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔ رواں سال جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں دوسری مرتبہ اس سہولت کی فراہمی پر بھی کمیونٹی نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقامی کونسلرز اور کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کامیاب سرجری کے انعقاد پر پاکستان ہائی کمیشن لندن اور بالخصوص ٹیپو عثمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سرجری سے مستفید ہونے والے افراد اور کمیونٹی رہنماؤں نے حکومت پاکستان اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اس عوامی خدمت کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی برطانیہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں کو ان کی
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

