Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

پاکستان پریس کلب برطانیہ کے انتخابات مکمل، نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

arshad chial

لندن (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات مکمل ہونے کے بعد نو منتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ انتخابات میں ارشد چیال صدر جبکہ مسرت اقبال راجہ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات خوشگوار، پرامن اور جمہوری ماحول میں منعقد ہوئے۔ صدر کے عہدے کے لیے ارشد چیال اور ریاض بٹ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ارشد چیال کامیاب قرار پائے۔

جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مسرت اقبال راجہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدے پر شیراز خان بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ نائب صدر کی نشستوں پر عمران راجہ اور سردار عرفان طاہر کو کامیابی ملی ،فنانس سیکرٹری کے عہدے پر عتیق الرحمن چوہدری بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جبکہ ایگزیکٹو ممبران کی دس نشستوں میں سے سات امیدوار منتخب ہوئے۔

انتخابات کے بعد منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں چیف الیکشن کمشنر ناہید رندھاوا نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اراکین کو شفاف، منصفانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نو منتخب صدر ارشد چیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم مبین چوہدری نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کی جو بنیاد رکھی تھی، وہ آج ایک تناور درخت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی ادارے میں آئینی اور جمہوری روایات کے تسلسل کی علامت ہے۔ وہ تمام برانچز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کو مزید فعال، مضبوط اور متحد بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PIO Raisa Adil meeting with AGPR Accountant General PIO Raisa Adil meeting with AGPR Accountant General
پاکستان3 گھنٹے ago

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی پی آئی او سے ملاقات، میڈیا کی بقیہ ادائیگیاں چند دنوں میں کلیئر کردی جائیں گی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نثار احمد چیمہ نے پی آئی ڈی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان6 گھنٹے ago

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کی نااہلی کا کیس15 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کا کیس15 اکتوبر کو سماعت...

pakistan stock exchange pakistan stock exchange
پاکستان7 گھنٹے ago

ملک میں سیاسی تشویش، پی ایس ایکس 100 انڈیکس گر گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں سیاسی تشویش اور صدر ٹرمپ کی ایران پر نئے حملے کی تیاریوں کی...

eye-injection eye-injection
پاکستان7 گھنٹے ago

لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،  تین اور پانچ ملی لیٹر  کی بڑی...

Federal Constitutional Court Federal Constitutional Court
پاکستان7 گھنٹے ago

‘پنشن کیلئےکم ازکم 15سال کی شراکت لازمی ہے’، وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی اپیل منظور کرلی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی پنشن کے لیے کم از کم 15...

Ahsan Iqbal Ahsan Iqbal
پاکستان7 گھنٹے ago

احسن اقبال کا ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا...

zardari-shehbaz zardari-shehbaz
پاکستان7 گھنٹے ago

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر جاری...

ambulance-1122-file-photo ambulance-1122-file-photo
پاکستان8 گھنٹے ago

لاہور، بھاٹی گیٹ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور کے علاقے  بھاٹی گیٹ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2...

NCCIA Raids Call Center NCCIA Raids Call Center
پاکستان8 گھنٹے ago

اسلام آباد، لاہور میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپوں میں 42 ملزمان گرفتار

اسلام آباد اور لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے غیر قانونی کال...

New-York-Times New-York-Times
پاکستان8 گھنٹے ago

حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کا استعمال نہیں کیاگیا، وزارت اطلاعات کی نیویارک ٹائمز کی خبر کی تردید

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کی وزارت اطلاعات  نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار...

Trending