Connect with us

پاکستان

پارلیمانی سفارت کاری پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،سید یوسف رضا گیلانی

gilani

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارت کاری پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہےجبکہ پارلیمانیں عوام کے درمیان دوستی، اعتماد اور تعاون کے مستقل پل ہیں۔

سینیٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار اٹلی کے اعلیٰ سطحی وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں اٹلی کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے سیکرٹری جنرل سفیر ریکارڈو گوارگلیا، پاکستان میں اٹلی کے سفیر اوگو چیئرلاتانی، اٹلی کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی ڈائریکٹر جنرل نکولیٹا بومباردیئر اور پاکستان میں اٹلی کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رابرٹو نیچیا شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، پارلیمانی سفارت کاری، علاقائی و عالمی صورتحال، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پارلیمانی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مستقل بنیادیں فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا میں دو کامیاب بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنسز منعقد ہو چکی ہیں جبکہ تیسری کانفرنس انڈونیشیا میں ہوگی۔ انہوں نے عالمی کشیدگی میں کمی اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے اٹلی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں توانائی، ٹیکنالوجی، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ہنرمند پاکستانیوں کے لیے تین سال کے دوران 10,500 روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ اطالوی وفد نے بتایا کہ تقریباً 3,500 پاکستانی طلبہ اٹلی کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں جبکہ تقریباً 30 اطالوی جامعات نے پاکستانی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔

وفد نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے فیصل آباد میں پاکستان اٹلی ٹیکسٹائل سینٹر اور لاہور میں فٹ ویئر سینٹر کے ذریعے فنی تعلیم کے فروغ کے لیے اٹلی کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے گندھارا تہذیب سمیت پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اٹلی کے تعاون کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے پارلیمانی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

how sleepig affect digestio how sleepig affect digestio
تازہ ترین50 منٹس ago

نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے...

Military Transport Plane Crashes Military Transport Plane Crashes
تازہ ترین51 منٹس ago

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز اور وسعت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے...

atta-tarar atta-tarar
پاکستان1 گھنٹہ ago

عوام ہی حتمی فیصلہ ساز ہیں، ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، عوام کی رائے جاننے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے...

Iran Iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

صدر ٹرمپ کو ڈرٹی بم سے نشانہ بنانے کا منصوبہ، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے واشنگٹن میں ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کی مبینہ منصوبہ بندی سے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ، 21 بھارتیوں کو بچالیا گیا، ایک لاپتا

آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی شہریوں کو بحفاظت...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پی این ایس سی کا بحری بیڑا بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بندرگاہوں سے متعلق تمام اداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ...

mqm-press-conference mqm-press-conference
پاکستان2 گھنٹے ago

صوبے پورے ملک میں بن رہے ہیں تو خونریزی کراچی میں کیوں ہوگی؟ ایم کیو ایم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم...

US NSA US NSA
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

Trending