پاکستان
بانی پی ٹی آئی خط میں این آر او نہیں صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی(صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں انصاف مانگتا ہوں، یہ ان کا حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ملک کی تینوں بڑی عدالتوں کے چیف جسٹس کو خط لکھا۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کی نظربندی کے 60 دن پورے ہوگئے۔ پنجاب میں کسی غیرسیاسی خاتون نے اتنی نظربندی نہیں گزاری۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کو درخواست تصور کرکے چیف جسٹس کارروائی کریں۔ بانی پی ٹی آئی نہ این آراو، نہ فیور، نہ ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان سے انصاف کریں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقات کے 2 نام عدالت نے دیے، پہلا نام لطیف کھوسہ کا تھا پھر ہماری استدعا پر سلمان صفدر کا نام بھی شامل ہوا۔ پارٹی لیڈرز سے ہمیشہ کہا کہ کوئی بھی بات پارٹی پلیٹ فارم سے باہر نہ کریں۔ شکر ہے کہ دو بندے ملاقات کو چلے گئے، بجائے اس کے کہ ایک جاتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتیں کھل کر ہونی چاہئیں، ہر لفظ پر سیاسی اور آئینی قدغن نہیں ہونی چاہیے۔ جو لیڈر بانی پی ٹی آئی سے مل کر جائے اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔ ہم سیاسی جماعت ہیں، اختلاف کرنے پر کسی کو نکال تو نہیں سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں، سلمان اکرم راجہ کو اگر نظر آ رہی ہے تو اختلاف رائے ہوسکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سیل میں 7 سانپوں کی غلط خبر کیوں باہر بھیجیں گی؟ بشریٰ بی بی کو اس وقت تک اسپتال میں رکھیں جب تک ڈاکٹر نہ کہے کہ وہ مکمل صحتیاب ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی لانگ ٹرم قربت ہوسکتی ہے۔ ہماری اور پی پی کی پالیسی میں بڑا فرق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم کولیپس کی نشاندہی ہے، بلاول بھٹو کا سسٹم کولیپس کا بیان تاخیر سے آیا ہے۔ بلاول سمیت سارے لیڈر بتادیں کہ کیسے سسٹم کو ری سیٹ کریں؟
انہوں نے کہا کہ یہ سارے ذاتی مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے، جس نے جو فائدہ لینا تھا لے لیا۔ آپ نے اقتدار لیا، آپ بینیفشری ہیں، ضرور کسی اور نے آپ کو اس کرسی تک پہنچایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سسٹم کو ری سیٹ کرنا ہے تو عوامی فلاح بہبود اور جمہوریت کیلئے کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول نے اپنے بیان میں تسلیم کرلیا کہ پی ٹی آئی کے بغیر بات نہیں بنے گی۔ بلاول نے تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی بھی اسٹیک ہولڈر ہے، اس کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں کسی ایک کو بھی شک کا فائدہ نہیں دوں گا، کراچی میں 15 سیٹیں ایم کیو ایم کے پاس گئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپس کے مفادات کیلئے اکٹھے ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ جمہوریت کیلئے ہے۔ جب ان کے مفادات کو ٹھیس پہنچتی ہے تو یہ اور طرف ہوجاتے ہیں۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں اس سسٹم کی بینیفشری ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت ہے کہ قومی حکومت کی طرف آئیں، آزاد عدلیہ اور الیکشن کمیشن قائم کریں اور انتخابات کروائیں۔ سب استعفیٰ دیں اور فوری قومی حکومت بنائیں اور ہمیں انصاف دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت بنے گی تو یقیناً سب کچھ نیا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کچھ نہیں ہے۔ قومی حکومت میں پارٹی حصہ دار نہیں، جو بھی کریں گے بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کرکے کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

