تازہ ترین
نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟
سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے شکار بالغ افراد میں رات دیر سے کھانا کھانے اور دیر سے سونے جاگنے کی عادت کا تعلق آنتوں میں موجود جرثوموں (گٹ مائیکرو بایوم) کی ساخت میں تبدیلی اور آنتوں کی حفاظتی جھلی کے افعال میں خرابی سے ہو سکتا ہے۔
میٹابولک سنڈروم متعدد باہم مربوط میٹابولک عوارض کا مجموعہ ہے، جس کی نمایاں خصوصیات میں موٹاپا، انسولین کے خلاف مزاحمت، خون میں چکنائی کی غیر معمولی سطح اور بلند فشارِ خون شامل ہیں، یہ تمام عوامل امراضِ قلب، فالج، ٹائپ 2 ذیابیطس، جگر کی بیماریوں اور صحت کے دیگر سنگین مسائل کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
میٹابولک سنڈروم کے دوران جسم میں طویل مدتی اور ہمہ گیر سوزش پیدا ہوتی ہے، جو اکثر آنتوں کی حفاظتی جھلی کمزور ہونے کی صورت میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
تحقیق کے مصنفین اور دیگر سائنس دانوں کی جانب سے جانوروں پر کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ جسم کی حیاتیاتی گھڑی میں خلل آنتوں میں موجود جرثوموں کے توازن اور حفاظتی جھلی کے افعال کو متاثر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں میٹابولک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
جانوروں پر کیے گئے تجربات میں یہ بھی سامنے آیا کہ فضلے کی پیوند کاری (Stool Transplantation) کے ذریعے ان میٹابولک اثرات کو دوسرے جانوروں میں منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم انسانوں میں ان تمام عوامل کے باہمی تعلق سے متعلق شواہد اب تک محدود رہے ہیں۔
اس تحقیق میں مصنفین نے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ آیا موٹاپے کے شکار افراد میں جسم کی حیاتیاتی گھڑی سے متعلق مختلف خصوصیات کا تعلق میٹابولک سنڈروم کی شدت، میٹابولک اور سوزشی نظام میں بے قاعدگیوں، آنتوں کی نفوذ پذیری اور آنتوں میں موجود جرثوموں کی ساخت سے ہے یا نہیں۔
محققین نے یہ بھی جائزہ لیا کہ آیا آنتوں میں موجود جرثوموں کے نظام میں مخصوص تبدیلیاں پیدا کرنے کے بعد آنتوں کی حفاظتی جھلی میں آنے والی تبدیلیوں کا تعلق بھی مائیکرو بایوم میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہے۔
تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنتوں کی حفاظتی جھلی کی سالمیت اس تعلق کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے جو جسم کی حیاتیاتی گھڑی کی خصوصیات اور میٹابولک صحت کی خرابی کے درمیان پایا جاتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

