تازہ ترین
ایران کے میچز امریکا سے منتقل نہیں ہوں گے، فیفا کا اعلان
سوئٹزرلینڈ (صداۓ سچ نیوز) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔
فیفا کا فیصلہ سامنے آنے پر ایران کے وزیر کھیل نے فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔
ترجمان فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026ء کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ہم میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں۔
فیفا ترجمان نے مزید کہا کہ 6 دسمبر 2025ء کو جاری ہونے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول کے مطابق ہی فٹبال ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کے منتظر ہیں۔
اس سے قبل ایران فٹ بال فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا فیفا سے مطالبہ کیا تھا۔
صدر ایران فٹ بال فیڈریشن مہدی تاج نے کہا تھا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے، اس لیے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کیے جائیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔
-
پاکستان2 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

