Connect with us

تازہ ترین

ایران پر حملہ نہ کرتے تو تیسری عالمی جنگ چھڑ جاتی: ٹرمپ کا دعویٰ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کو درست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل ایران پر حملہ نہ کرتے تو ممکنہ طور پر جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی جو تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو جاتی۔

اوول آفس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس فوجی مہم کو ایک انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر اقدام قرار دیا اور کہا کہ اگر ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ نہ کیا ہوتا تو ایران ایک ماہ میں جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا اور اسے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کے خلاف استعمال کرتا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسی جنگ ہوتی جس میں کچھ بھی باقی نہ رہتا اور مؤقف اختیار کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کر کے ایک عظیم کام انجام دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران کی حمایت کرتا ہے، اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی مسئلہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ ایران کے پاس اس وقت نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ، نہ فضائی دفاعی نظام اور نہ ہی قیادت۔

امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں ہم کس سے بات کر رہے ہیں، کیونکہ ان میں سے کسی کو کوئی نہیں جانتا، وہ سب (ایران کی اعلیٰ قیادت) مر چکے ہیں۔

ٹرمپ نے اوباما دور کے جوہری معاہدے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچا دیا تھا۔

ان کے مطابق اگر میں اس معاہدے سے دستبردار نہ ہوتا تو ایران 3 سال پہلے ہی ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا اور پہلے اسرائیل اور پھر امریکا کو نشانہ بنا چکا ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر گزشتہ جون میں طیاروں بی-ٹو اسپرٹ کو ایرانی فضائی حدود میں نہ بھیجا جاتا تو ایران ایک ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔

دوسری جانب ایران نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی حکام مسلسل اس بات کی تردید کرتے رہے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران صرف خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے، ہمسایہ ممالک کو نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

how sleepig affect digestio how sleepig affect digestio
تازہ ترین11 گھنٹے ago

نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے...

Military Transport Plane Crashes Military Transport Plane Crashes
تازہ ترین11 گھنٹے ago

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز اور وسعت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے...

atta-tarar atta-tarar
پاکستان11 گھنٹے ago

عوام ہی حتمی فیصلہ ساز ہیں، ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، عوام کی رائے جاننے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے...

Iran Iran
تازہ ترین11 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ کو ڈرٹی بم سے نشانہ بنانے کا منصوبہ، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے واشنگٹن میں ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کی مبینہ منصوبہ بندی سے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین12 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ، 21 بھارتیوں کو بچالیا گیا، ایک لاپتا

آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی شہریوں کو بحفاظت...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعظم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پی این ایس سی کا بحری بیڑا بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بندرگاہوں سے متعلق تمام اداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ...

mqm-press-conference mqm-press-conference
پاکستان12 گھنٹے ago

صوبے پورے ملک میں بن رہے ہیں تو خونریزی کراچی میں کیوں ہوگی؟ ایم کیو ایم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم...

US NSA US NSA
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

Trending