پاکستان
عمران خان کی پارٹی اراکین کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نےکہا کہ عمران خان نے پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اگست 2025 میں کہا تھا کہ پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ارکان اور رہنماؤں کی نااہلی کے بعد خالی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔
ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو تمام پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں، بشمول پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے بھی مستعفی ہونےکا کہا تھا۔
بعد ازاں پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے پارلیمانی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینا شروع کر دیے تھے، تاہم، اُس وقت یہ فیصلہ نہیں کیا گیا تھا کہ آیا پنجاب کے قانون ساز بھی ایسا کریں گے یا نہیں۔
تاہم، آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے پنجاب کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جیسے ہم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیے تھے، ویسے ہی ہمارے ارکان، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی استعفیٰ دیں گے، صوبائی اسمبلی میں ہمارے 107 ایم پی ایز اور تقریبا 14 قائمہ کمیٹیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی فاروڈ بلاک نہیں، صوبے میں دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی، بیرسٹر گوہر
جب ان سے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کے بعد انہیں بھی پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانےکے حوالے سے افواہوں پر سوال کیا گیا تو بیرسٹر گوہر نے تمام خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی غیر یقینی صورتِ حال نہیں اور میری چیئرمین شپ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سے متعلق پیش رفت پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے چند مخلص ساتھیوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے مضبوط رکن ہیں۔
تاہم، پی ٹی آئی کے بانی کا دہشت گردی کے حوالے سے ایک سخت مؤقف ہے کہ بغیر سیاسی حکمتِ عملی کے کوئی بھی آپریشن ناکام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آپ جو بھی آپریشن کریں، اگر اس میں شہری نقصان ہوتا ہے تو وہ مزید لوگوں کو شدت پسندی کی طرف دھکیل دیتا ہے، اسی لیے عمران خان صاحب نے کہا کہ ہماری پارٹی، حکومت اور صوبہ اس کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس لیے ہم کچھ بڑا اور بنیادی تبدیلی چاہتے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا حکومت میں اس تبدیلی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں، انہوں نےکہا کہ کابینہ بدستور قائم رہے گی، تاہم سربراہ تحریک انصاف نئے سیٹ اپ کے قیام کے بعد وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

