Connect with us

پاکستان

بلاول بھٹو کی مداخلت:گورنر کا یوٹرن سہیل آفریدی سے حلف لینے پر رضامند

پشاور(صدائے سچ نیوز)پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بلاول بھٹو کی مداخلت پرگورنر فیصل کریم کنڈی کا یوٹرن ،سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا حلف لینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
منگل کو پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں گورنر خیبر پختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کی ہدایت کر کے سہیل آفریدی کے انتخاب پر چھائے بے یقینی کے بادل ختم کردیے۔
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اگر فیصل کریم کنڈی بدھ کی شام چار بجے نومنتخب وزیراعلی سے حلف نہیں لیتے تو سپیکر صوبائی اسمبلی، سہیل آفریدی سے حلف لے سکتے ہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا بدھ 15 اکتوبر کو شام چار بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں، اگر مقررہ وقت میں گورنر حلف نہیں لیتے تو پھر سپیکر صوبائی اسمبلی ان سے حلف لیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل (2) 255 چیف جسٹس کو اختیار دیتا ہے کہ وہ حلف کے لیے کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں، یہ احکامات صوبے میں آئینی خلا پیدا ہونے اور آئین کی بالادستی کے لیے ہیں، نومنتخب وزیراعلی کے حلف میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔
واضح رہے کہ نئے وزیراعلی کی حلف برداری سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دائر کی تھی جس پر عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
اس طرح ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ ایک جانب حکمران صوبائی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لیے ریلیف ثابت ہوا تو دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی اور ان کی پارٹی کے لیے سبکی کا باعث بھی بنا۔
عدالتی فیصلے اور عوامی سطح پر تنقید کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے میں مداخلت کی اور منگل کو ہی کراچی سے ایک بیان جاری کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچنے اور نومنتخب وزیراعلی سہیل آفریدی سے حلف لینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کہا کہ وہ اپنا سرکاری جہاز فیصل کریم کنڈی کو فراہم کریں تاکہ وہ پشاور پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
اس کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی فوری طور پر ایک وضاحتی بیان دیا کہ میں نے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا استعفی پانچ روز تک منظور نہیں کیا اور یہ موقف اپنایا کہ میری ٹیم قانونی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ استعفی منظور کیا جائے یا نہیں۔
اس دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور یا مسترد کیے بغیر ہی پشاور سے کراچی چلے گئے۔
تاہم تحریک انصاف کی حکومت نے یہ کہہ کر پیر کو وزیراعلی کے انتخاب کے لیے سپیکر کے ذریعے اسمبلی اجلاس بلایا کہ علی امین گنڈاپور اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں، لہذا اب نئے وزیراعلی کا انتخاب ناگزیر ہو چکا ہے۔
اس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان نے سہیل آفریدی کو 90 ووٹوں سے قائدِایوان منتخب کیا جبکہ اپوزیشن نے اس اجلاس کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور کیے بغیر نئے وزیراعلی کا انتخاب نہیں ہو سکتا اور یہ غیرآئینی عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

lahore-police lahore-police
پاکستان19 گھنٹے ago

کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے قیدی وین سے14 قیدی فرار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، واقعے...

supreme-court supreme-court
پاکستان20 گھنٹے ago

شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کور ٹ نے خواتین کے حق میں اہم فیصلہ جاری کر دیاہے، سپریم کورٹ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان20 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم...

Trump Trump
تازہ ترین20 گھنٹے ago

ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔...

pakistan-and-italy pakistan-and-italy
پاکستان20 گھنٹے ago

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ طے پا گیا،وزارت اقتصادی امورکےسیکرٹری محمد حمیر...

heatwave heatwave
تازہ ترین20 گھنٹے ago

فرانس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان1 دن ago

سانگھڑ میں بوبی آئل فیلڈ سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار شروع

سانگھڑ (صداۓ سچ نیوز) ضلع سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار...

rain rain
پاکستان1 دن ago

ملک بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین1 دن ago

قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے...

american embassadar american embassadar
تازہ ترین1 دن ago

قطر و پاکستان کی ثالثی سے واشنگٹن و تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے، رچرڈ شمیئرر

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کی...

Trending