Connect with us

پاکستان

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور

Rawalpindi Institute of Cardiology

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت تک رسائی مشکل ہوگئی۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے لیے تجویز کردہ مریض طویل انتظار کرنے پر مجبور ہیں، اسپتال میں مفت سرجری کے منتظر مریضوں کو والوو کی عدم دستیابی کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادائیگی کرنے والے مریضوں کو علاج میں ترجیح دی جا رہی ہے، بعض مریضوں نے پرائیویٹ اسٹیٹس قبول کرکے لاکھوں روپے خرچ کیے اور سرجری کروائی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آر آئی سی میں ہر ماہ تقریباً ڈیڑھ سو اوپن ہارٹ سرجریز کی جاتی ہیں، جبکہ چار سے پانچ سو مریضوں کے دل میں اسٹنٹ ڈالے جاتے ہیں، مفت اوپن ہارٹ سرجری کے لیے تجویز کردہ مریضوں کی فہرست سی ایم سیکرٹریٹ لاہور بھجوائی جاتی ہے جہاں سے ترجیحی فہرست مرتب ہونے کے بعد مریضوں کو سرجری کی تاریخ دی جاتی ہے۔

آر آئی سی کے پی آر او عمر قریشی کے مطابق والوو کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ چار ہفتوں سے متعلقہ مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجریز تاخیر کا شکار ہیں تاہم اگر مریض خود والوو خریدنے پر آمادہ ہو تو اسپتال میں اس کی سرجری مکمل کر دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو سو فیصد رسپانس دیا جا رہا ہے جبکہ دن دو بجے کے بعد اسپتال کا اسٹیٹس پرائیویٹ ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سو فیصد ادائیگی پر اوپن ہارٹ سرجری کے اخراجات پندرہ سے اٹھارہ لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں جو غریب اور مستحق مریضوں کی استطاعت سے باہر ہیں۔

 مفت علاج کی سہولتوں پر غیر معمولی دباؤ کے باعث او پی ڈی اور ان ڈور پروسیجرز بھی متاثر ہو رہے ہیں، مریضوں کے انتظار اور ادائیگی کی بنیاد پر علاج کے معاملے میں سامنے آنے والی مثالیں بھی کئی سوالات کھڑے کر رہی ہیں۔

آر آئی سی  ریکارڈ کے مطابق مریض محمد عمران کو 13 مئی 2026 کو اوپن ہارٹ سرجری کے لیے آپریشن نمبر 318 الاٹ کیا گیا جبکہ مدثر ضمیر قاضی کو 21 مئی 2026 کو آپریشن نمبر 1863 دیا گیا تاہم پرائیویٹ سٹیٹس قبول کرنے کے بعد مدثر ضمیر قاضی کا آپریشن جون 2026 میں کردیا گیا، جس پر انہیں پندرہ لاکھ روپے تک اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

اسی طرح مریض عتیق الرحمن کو 22 اکتوبر 2026 کو آپریشن نمبر 2285 الاٹ کیا گیا، سوال یہ ہے کہ مفت علاج کے منتظر مستحق مریضوں کو سرجری کے لیے طویل انتظار کیوں کرنا پڑ رہا ہے اور کیا ادائیگی کی استطاعت رکھنے والے مریضوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

دل کے سنگین امراض میں مبتلا غریب مریضوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری زندگی اور موت کا معاملہ ہوتی ہے، ایسے میں مفت علاج کے منتظر مریضوں کی مشکلات اور سرجری میں تاخیر صحت کے نظام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

vladimir-putin vladimir-putin
تازہ ترین39 سیکنڈز ago

یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

ماسکو(صداۓ سچ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنے سخت مؤقف اور علاقائی مطالبات...

Rawalpindi Institute of Cardiology Rawalpindi Institute of Cardiology
پاکستان8 منٹس ago

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت تک...

Road Accident in Rawalpindi Road Accident in Rawalpindi
پاکستان58 منٹس ago

راولپنڈی، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی خاتون جاں بحق، ایک شدید زخمی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر...

Occupied Kashmir Occupied Kashmir
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے جاری

مقبوضہ کشمیر (صداۓ سچ نیوز) مذموم سیاسی مقاصد کےحصول کیلئے مودی سرکار اقلیتوں کے مذہبی حقوق پر مسلسل وار اور...

PTI Founder and Bushra Bibi PTI Founder and Bushra Bibi
پاکستان1 گھنٹہ ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک...

KP and Balochistan KP and Balochistan
پاکستان2 گھنٹے ago

سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 74 دہشتگر د مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...

sri lanka match sri lanka match
پاکستان2 گھنٹے ago

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان و سری لنکا کے درمیان پانچویں دن کا کھیل جاری

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز سے کیا،...

Airstrike on Sirik City Airstrike on Sirik City
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر سیریک پر فضائی حملہ، سرکاری میڈیا کا دعویٰ

تہران (صداے سچ نیوز) ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے...

trump trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا ہے کہ اینویڈیا...

Trending