پاکستان
پولیس نے سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا، گرفتاری کسی بھی وقت متوقع
لاہور(صدائے سچ نیوز) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی، ایک روز کی روپوشی کے بعد آخرکار پولیس کی نظروں میں آگئے ہیں۔
پنجاب پولیس نے خفیہ ذرائع اور جدید ٹیکنیکل ٹریکنگ کے ذریعے دونوں رہنماؤں کا ٹھکانہ معلوم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور امکان ظاہر کیا ہے کہ ان کی گرفتاری جلد عمل میں آ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعد رضوی اور انس رضوی اتوار کی رات مریدکے میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد منظرِ عام سے غائب ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو پرامن طور پر خود سپردگی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے واضح کیا کہ اگر وہ زخمی ہیں تو ریاست ان کا علاج کرانے کے لیے تیار ہے، تاہم اب تک ان کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
پولیس نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے دونوں رہنماؤں کی معاونت کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

