پاکستان
پمز میں 14 نومولود بچوں کے انتقال پر صفدر عباسی اور ناہید خان کا اظہارِ تعزیت
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل اسسٹنٹ ناہید خان نے پمز ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پمز میں پیش آنے والا دلخراش سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، جس میں 14 معصوم نومولود جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر صفدر عباسی اور ناہید خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین اور اہل خانہ کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور جاں بحق بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف، جامع اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور دورانِ واقعہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور تکنیکی عملے کی ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کا احتساب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 معصوم بچوں کی جانیں واپس نہیں لائی جا سکتیں، تاہم اس سانحے سے حاصل ہونے والے اسباق کی روشنی میں ایسے اقدامات ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں کسی اور خاندان کو اس ناقابلِ برداشت صدمے سے نہ گزرنا پڑے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

