Connect with us

تازہ ترین

نیو کیسل: چار دن، ایک خواب

Nisar Hussain

تحریر: نثار حسین

زندگی کے سفر میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ دھندلے نہیں پڑتے بلکہ یادوں کے البم میں خوشبو کی مانند ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ آسٹریلیا کے ساحلی شہر نیو کیسل میں گزارے گئے چار دن بھی کچھ ایسا ہی جادوئی تجربہ تھے۔ نہ صرف قدرتی حسن کی روح پرور منظر کشی تھی بلکہ مہمان نوازی، محبت اور ثقافت کے رنگوں سے بھرپور ایسا سفر تھا جو دل سے نکل کر زبان پر تھا۔

"اگر جنت کہیں زمیں پر ہے تو شاید یہی کہیں ہے، یہی کہیں ہے، یہی کہیں ہے…”

میلبورن سے ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز یا سڈنی سے تقریباً دو گھنٹے کی بس یا کار کی سواری کے فاصلے پر واقع نیو کیسل کا سفر خود خواب کی مانند تھا۔ سڑک کے دونوں طرف گھنے جنگل اور راستے میں لمبی سرنگ نے ہمیں قدرت کے حسین نظاروں میں کھو دیا۔

ہماری قیام گاہ ہیملیٹن کا علاقہ تھا، جو شہر کا پُرسکون اور دلکش گوشہ ہے۔ یہاں چند انڈین ریستوران بھی موجود تھے اور محدود ہی سہی، حلال کھانے کا بندوبست بھی ممکن تھا۔

یہ سفر یادگار بنانے والے تھے ہمارے میزبان، ڈاکٹر ظفر اقبال۔ وہ صرف میزبان نہیں بلکہ اس داستان کے روح رواں تھے۔ ان کی خلوص بھری مسکراہٹ، سادگی اور خاص طور پر ناشتوں میں ان کے ہاتھ کا بنا ہوا چیز املیٹ اور ایواکاڈو ایسی محبت کی زبان تھی جو لفظوں سے زیادہ دل کو چھو گئی۔

نیو کیسل کی صبح ساحلِ سمندر کی خاموش مگر گہری گفتگو سے شروع ہوتی ہے۔ ہم نے دن کا آغاز کیا Merewether Beach سے، جہاں پانی اور چٹانیں آپس میں گلے ملتی ہیں، اور سمندر کی لہرین انسان کو اپنی آغوش میں لینے کو بےتاب دکھائی دیتی ہیں۔ صبح اور شام ساحل پر چہل قدمی، خوشبودار ہوا اور لہروں کی گنگناتی صدا جیسے روح کو تازگی دے جاتی ہے۔

یہاں کے اوشن باتھز، یعنی سمندر کے پانی سے بنے قدرتی تالاب، نہانے اور دھوپ سینکنے کا ایک انوکھا تجربہ پیش کرتے ہیں۔ لہروں کی نرم سرگوشی، دھوپ کی گرمائش اور نیلے پانی میں غوطہ لگانا ایسا لطف ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
اور پھر وہ لمحہ جب سورج کی پہلی کرنیں افق سے نمودار ہو کر پانی کی سطح پر رقص کرنے لگتی ہیں، جیسے کائنات نے کوئی نیا گیت چھیڑ دیا ہو۔ گہرے بحرالکاہل کے پانیوں میں ڈولفن کے کھیل دیکھنا ایک زندہ خواب تھا، جو آنکھوں میں بس گیا۔
نیو کیسل صرف قدرتی حسن کا شہر نہیں، بلکہ اس کا تاریخی ورثہ بھی اتنا ہی دلکش ہے۔ ہم نے Fort Scratchley کی فصیلوں کے باہر کھڑے ہو کر اس قلعے کی دیواروں کو دیکھا جو کبھی دشمن کی توپوں کے سامنے ڈھال بنی تھیں۔ اندر تو نہ جا سکے مگر اس کے سائے میں کھڑے ہو کر شہر کے ماضی کی بازگشت کو محسوس کیا۔

اسی طرح، ANZAC Memorial Walk پر چلتے ہوئے ہر قدم شہداء کی یاد دلاتا ہے اور دل کو جھنجھوڑ دیتا ہے۔ Strzelecki Lookout سے نیچے جھانک کر نیلا سمندر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آسمان زمین پر اتر آیا ہو۔

نیو کیسل کی شامیں الگ ہی دلفریب منظر پیش کرتی ہیں۔ وہ غروب آفتاب کے دُھندلے اور سنہری شعلے، جب سورج سمندر کی گود میں آہستہ آہستہ رخصت ہوتا ہے، اور فضا میں سنہری خاموشی چھا جاتی ہے، دل کو ایک عجیب سی تسکین دیتی ہے۔

Nobbys Head Lighthouse کے گرد چہل قدمی کرتے ہوئے ہر منظر ایک نئی تصویر بن جاتا ہے کبھی سمندر کی وسعتیں، کبھی روشنی کا مینار، کبھی شہر کی دلکش عمارات۔ یہ نظارے کسی مصور کی تازہ ترین تخلیق سے کم نہیں لگتے۔

ان چار دنوں میں دو شامیں دوستوں کیساتھ جشن مناتے گزریں۔ محفلیں، جام کی چھنکار، قہقہے اور جوش و خروش، سب کچھ تھا مگر ہماری مذہبی وابستگی کے پیش نظر حلال کھانے اور مشروبِ بے رنگ پر اکتفا کرتے ہوئے بھی ہم نے بھرپور لطف اٹھایا۔
"گرین اسٹور ہوٹل” کے بار بی کیو برگر کی تو بات ہی کچھ اور تھی! اس کے منفرد ذائقے نے لاہوری فوڈ سٹریٹ کی یاد تازہ کر دی۔

نیو کیسل صرف شہر نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے۔ یہاں کی فضا، لوگ، مناظر اور وہ خلوص جو ڈاکٹر ظفر جیسے دوستوں کی صورت میں ملا، سب نے دل میں ایک نرم گوشہ چھوڑ دیا۔

ہم واپس آ گئے مگر نیو کیسل کے وہ دن، ساحل، شامیں، وہ ناشتہ، وہ کیفےاب خواب نہیں، بلکہ یاد کی مٹھاس بن چکے ہیں۔
کچھ سفر منزلیں دیتے ہیں، کچھ یادیں، اور نیو کیسل نے دونوں دے دیے۔

"یہ چار دن نہیں، ایک مکمل کتاب تھے، جس کا ہر صفحہ خوشبو دار، ہر سطر دلنشین، اور ہر حرف دل سے جڑا ہوا تھا

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

FGEHA took control of streets and roads in f-14 15 FGEHA took control of streets and roads in f-14 15
پاکستان3 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی نےسیکٹر ایف 14/ 15 کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے احکامات پر ڈپٹی...

pakistani-doctors-saudi-gulf-degree pakistani-doctors-saudi-gulf-degree
پاکستان3 گھنٹے ago

بیرونِ ملک میڈیکل وڈینٹل تعلیم سے قبل طلبہ کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان4 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 3 روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی...

karachi-police karachi-police
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی سے گرفتار منشیات فروش پنکی کے کیس میں مزید انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی سے گرفتار ہونے والی مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقات میں اہم...

oil oil
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اوپیک کی تیل پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

اوپیک کی تیل پیداوار اپریل میں 2 کروڑ بیرل یومیہ سے کم ہوکر 8 لاکھ 30 ہزار بیرل ہوگئی۔ برطانوی...

shehbaz-sharif-address shehbaz-sharif-address
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہواجس دوران وزارت...

azarbaijan azarbaijan
پاکستان4 گھنٹے ago

شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف میں ٹیلیفونک رابطہ  ہوا جس دوران  دونوں...

FIA FIA
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی سے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان4 گھنٹے ago

رانا ثناءاللہ نے افغانستان سے دہشتگردی کو آپریشن سندور کا فیز ٹو قرار دے دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی بھارتی...

Trending