Connect with us

پاکستان

میر رضا قتل کیس، وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، سربراہ کمیشن

Mir Raza Murder Case

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا ہے کہ  وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے۔ 

 میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی جسٹس عمر سیال نے کی۔

جسٹس عمر سیال نے میر رضا کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بہیمانہ طریقے سے آپ کا بچہ آپ سے چھینا گیا،  10 برسوں سے قتل کیسز چلا رہا ہوں، اہلخانہ کی تکلیف کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کریڈٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی جاتا ہے ، کمیشن میں جو کچھ ہوگا وہ سب کے سامنے ہوگا، کمیشن کی کوشش ہوگی کہ اہلخانہ کے سوالات کے جوابات تلاش کیے جائیں۔

جسٹس عمر سیال نے واضح کیا کہ انکوائری اور انویسٹی گیشن میں فرق ہوتا ہے، کمیشن ٹی او آرز کے مطابق تحقیقات میں نقائص، پولیس کی کارکردگی اور غفلت کا جائزہ لے گا،  انویسٹی گیشن کرنا کمیشن کا کام نہیں، نہ وزیراعلیٰ اور نہ ہی کمیشن انویسٹی گیشن کرسکتے ہیں، ہم صرف غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔

جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سے کہا جائے گا اشتہار دےکہ عوام کے پاس کیس سے متعلق معلومات ہیں تو شیئر کریں، معلومات سے متعلق اشتہار اردو، انگریزی اور سندھی اخبارات میں شائع کرایا جائے، حکومت کو کہا جائے گا کہ معلومات دینے والے کے لیے ایک لاکھ روپے انعام رکھا جائے۔

سربراہ کمیشن نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت پولیس افسران اور ڈاکٹرز کی فہرست کمیشن کے سامنے پیش کرے، گواہان کے بیانات، میڈیکل رپورٹ، اصل دستاویزات بھی پیش کی جائیں، کمیشن کے رجسٹرار کو جو سہولیات درکار ہیں فراہم کی جائیں۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ کمیشن سب کے لیے کھلا ہے، جوڈیشل کمیشن روایتی کمیشن کی طرح نہیں چلایا جائے گا، وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے،  کمیشن کی مدت کے دوران کسی سے ملاقات نہیں کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ بھی ملنے آئے تو ان سے بھی ملاقات نہیں کرونگا۔

جسٹس عمر سیال نے واضح کیا کہ اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواست کا کمیشن سے کوئی تعلق نہیں، وہ درخواست اپنی جگہ چلتی رہے گی۔

اس موقع پر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ نئی انویسٹی گیشن ٹیم بنی تھی تو ہم نے کہا اس کو کام کرنے دیا جائے ، پچھلی والی انویسٹی گیشن ٹیم نے مجرمانہ غفلت کی، وزیر اعلیٰ سندھ کو کہا تھا کہ پرانی انویسٹی گیشن ٹیم کی مجرمانہ غفلت دیکھی جائے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

safdar abbasi safdar abbasi
پاکستان4 گھنٹے ago

​پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کا دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی حمایت کا اعادہ؛ خیبر پختونخوا میں قومی اتفاقِ رائے اور جمہوری عمل کی بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان5 گھنٹے ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدستور موجود ہے۔ آج رات سے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی...

trump, putin trump, putin
تازہ ترین5 گھنٹے ago

میں نے درست فیصلہ کیا، روس سے ڈیزل خریدنے پر تنقید کے باوجود ٹرمپ اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے ڈیزل خریدنے کے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا...

sui-northern-gas sui-northern-gas
پاکستان5 گھنٹے ago

سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ، ونٹر گیس پلان پرکام شروع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ سے بحری راستوں کی بندش کے باعث سردیوں میں گیس بحران پیدا...

Tonnes of Petroleum Products Tonnes of Petroleum Products
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ناکہ بندی کے باوجود 50 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود رواں سال کی پہلی ششماہی...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان5 گھنٹے ago

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان...

IMF IMF
پاکستان5 گھنٹے ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ زیادہ آگے بڑھ گیا، اب معلوم نہیں کس سے بات کررہے ہیں، ٹرمپ

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ...

train-accident train-accident
پاکستان7 گھنٹے ago

رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 30 افراد زخمی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) شیر شاہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس پر ریسکیو آپریشن...

Attaullah-Tarar Attaullah-Tarar
پاکستان7 گھنٹے ago

ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہوسکتیں، پی ٹی آئی کے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے،عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں...

Trending