پاکستان
پی آئی اے کی تاریخ کا سب سے بڑا طیاروں کی خریداری کا منصوبہ، 50 نئے جہاز بیڑے میں شامل کرنے کی تیاری
اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)سی ای او پی آئی اے ایڈرین ہملٹن مانز نے معروف جریدے ایوی ایشن ویک کو خصوصی انٹرویو دیا کہ پی آئی اے کی 75 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا طیاروں کی خریداری کے منصوبے کا اعلان کیا، پی آئی اے کے مجوزہ آرڈر میں 20 وائیڈ باڈی اور 30 نیرو باڈی طیارے شامل ہوں گے۔
نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نمایاں اضافہ ہوگا، نئے طیاروں کے ذریعے پرانے بوئنگ 777 طیاروں کو جدید اور ایندھن کی بچت کرنے والے جہازوں سے تبدیل کیا جائے گا، پی آئی اے جدید ٹیکنالوجی اور آرام دہ کیبن کی سہولیات سے آراستہ طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔
نئے طیارے براہ راست خریداری، لیزنگ اور طویل مدتی فنانسنگ کے ذریعے حاصل کئے جائیں گے، نئے طیاروں کی ضروریات کے مطابق پی آئی اے کے انجینئرنگ شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، نئے طیاروں کے آپریشن کے لئے انجینئرز اور فضائی عملے کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کے لئے اپنی پروازوں میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، شمالی امریکہ کے روٹس پر براہ راست پروازیں شروع کرنے میں بھی پی آئی اے کی گہری دلچسپی ہے، چین اور مشرق بعید کے متعدد نئے مقامات کے لئے بھی پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی ہے، پی آئی اے ایک وسیع اور معیاری فضائی نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات پوری کرنا چاہتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

