Connect with us

پاکستان

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات 2027ء کا میدان سج گیا، صدر کے لیے تین امیدوار آمنے سامنے

paradise

تلہ گنگ (صدائے سچ نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات 2027ء کا بگل بج گیا، امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ اس مرتبہ بار کے انتخابات کئی حوالوں سے غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئے ہیں، جہاں صدر کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے درمیان مقابلے کی توقع ہے، وہیں تلہ گنگ بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنرل سیکرٹری کے اہم عہدے کے لیے ایک خاتون امیدوار بھی میدان میں اتر آئی ہیں۔

انتخابات میں یونائیٹڈ لائرز فورم اور پروفیشنل لائرز گروپ نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، جس کے بعد مختلف عہدوں پر دلچسپ مقابلے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

نائب صدر کے عہدے کے لیے یونائیٹڈ لائرز فورم کے ملک عمران عباس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا مقابلہ ملک صفدر نواز سے ہوگا۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ملک سمیع اللہ خان اور وسیم عارف قریشی آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ سیکرٹری فنانس کے عہدے پر وسیم عباس بھٹی اور ملک شہزاد احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اسی طرح لائبریری سیکرٹری کی ذمہ داریوں کے لیے ملک لیاقت منیر اور ملک عمران کے مابین مقابلہ متوقع ہے۔

یونائیٹڈ لائرز فورم کی جانب سے ممبران مجلسِ عاملہ کے لیے سینئر اور تجربہ کار وکلاء پر مشتمل ٹیم میدان میں اتاری گئی ہے، جس میں بزرگ رہنما اور سینئر وکیل ملک محمد فاروق ایڈووکیٹ، شیخ ضیاء البدر ایڈووکیٹ، محمد حسن رضوی ایڈووکیٹ اور ملک نوید اقبال ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب پروفیشنل لائرز گروپ کی جانب سے قاری محمد اشفاق ایڈووکیٹ، ملک مسعود احمد ایڈووکیٹ اور ملک محمد راحیل عارف ایڈووکیٹ امیدوار ہیں، جبکہ ساجد حسین بھٹی اور ملک محمد عرفان بھی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

تلہ گنگ بار کے سالانہ انتخابات 2027ء میں صدر کے عہدے پر تین امیدواروں کی موجودگی اور بالخصوص جنرل سیکرٹری کے لیے پہلی مرتبہ خاتون امیدوار کی شرکت نے انتخابی ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ وکلاء برادری کی نظریں اب 12 دسمبر کو ہونے والی پولنگ پر مرکوز ہیں، جس میں بار کے آئندہ سال کے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

paradise paradise
پاکستان20 منٹس ago

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات 2027ء کا میدان سج گیا، صدر کے لیے تین امیدوار آمنے سامنے

تلہ گنگ (صدائے سچ نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات 2027ء کا بگل بج گیا، امیدواروں...

Trump Trump
تازہ ترین27 منٹس ago

چینی جاسوسی کے خدشات کے باوجود ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی این ویڈیا میں واپسی کیوں کرائی؟

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کی معروف کمپنی این ویڈیا کے سربراہ...

Russian Soldier Russian Soldier
تازہ ترین32 منٹس ago

ہر 4 منٹ میں ایک ہلاکت، یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ سے زائد روسی فوجی مارے جا چکے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) سال 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک اس جنگ...

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین مقدمات؛ اسرائیلی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر برسوں سے جاری کرپشن مقدمات کے حوالے سے آج عدالت میں ہونے...

Bangladesh Bangladesh
پاکستان1 گھنٹہ ago

1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، اسپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نےکہا ہےکہ 1971 میں بھارت  نے بنگالیوں...

gold-price gold-price
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز...

FGEHA FGEHA
پاکستان4 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کا نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹسز جاری کرنے اور ذاتی شنوائی کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹینے اپنے رہائشی منصوبوں میں واجب الادا رقوم کی وصولی کا...

Huawei Huawei
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی عدالت کا ہواوے کے خلاف بڑا فیصلہ، 12 میں سے 10 الزامات ثابت، دو الزامات سے بری

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو ایران پر عائد...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے سامنے مذاکرات کی بحالی کے لیے سات شرائط رکھ دیں، احتجاج ختم کرنے اور مسلح جتھوں کے خاتمے کا مطالبہ

مظفرآباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے سات اہم...

AJK Assembly AJK Assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ معصومۂ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے زائرین خدمت...

Trending