پاکستان
لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر
لارڈز(صداۓ سچ نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام ہوگئی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور انگلش ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اورپہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور محمد عباس دو رنز بناکرآوٹ ہوئے، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک رنز بنا سکے۔
اذان اویس 46 اور سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔ اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
اولی رابنسن نے چار، جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان پر 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

