Connect with us

پاکستان

بیرونِ ملک ورک ویزہ پر جانیوالوں کے لیے بری خبر، ایف آئی اے نے نئی پابندیاں عائد کردیں

Islamamabad International Airport

بیرونِ ملک ملازمت کے لیے گریڈ 18 یا 19 افسر کا حلف نامہ لازمی

لاہور (صدائے سچ نیوز)فاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے بیرونِ ملک روزگار کے لیے سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے نیا ضابطہ نافذ کرتے ہوئے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ ہر مسافر ایک حلف نامہ جمع کرائے جو کسی گریڈ 18 یا 19 کے سرکاری افسر سے دستخط شدہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق، یہ حلف نامہ اس بات کی ضمانت ہوگا کہ متعلقہ مسافر صرف اپنے طے شدہ مقامِ ملازمت(Work Visas)پر ہی کام کرے گا اور کسی بھی صورت میں یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش نہیں کرے گا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، لاہور سمیت مختلف ایئرپورٹس پر ایک ہفتے کے دوران تقریباً 150 مسافروں کو اسی وجہ سے پروازوں سے اتار دیا گیا جو مطلوبہ تصدیق فراہم نہ کرسکے۔ لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ایک امیگریشن افسر نے بتایا کہ یہ اقدام اُن واقعات کے بعد اٹھایا گیا جب کچھ پاکستانی دبئی، سعودی عرب، بحرین اور تھائی لینڈ کے ویزوں پر روانہ ہوکر بعد میں لیبیا یا باکو کے راستے یورپ داخل ہونے کی کوشش کرتے پائے گئے۔

افسر کے مطابق، ’’اب صرف وہی افراد بیرونِ ملک جا سکیں گے جن کے پاس کسی سینئر سرکاری افسر سے تصدیق شدہ حلف نامہ ہوگا۔‘‘

ایف آئی اے کے مطابق، پروٹیکٹریٹ آف امیگرنٹس نے ایئرپورٹس پر اپنے انسپکٹرز تعینات کردیے ہیں جو دستاویزات کی جانچ اور مسافروں کی معاونت کریں گے۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC) کے ذریعے جانے والے افراد کو باآسانی کلیئرنس دی جا رہی ہے، جبکہ نجی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو اضافی تصدیق کا سامنا ہے۔

دوسری جانب، متعدد مسافروں نے اس نئے ضابطے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل قانونی کاغذات اور ورک ویزا رکھنے کے باوجود انہیں اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو جعلی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے نہ کہ مستند ورکرز کو روکنا چاہیے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Annual General Meeting of Fauji Fertilizers Company (FFC) Annual General Meeting of Fauji Fertilizers Company (FFC)
پاکستان1 گھنٹہ ago

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کا 48واں سالانہ عمومی اجلاس، ایف ایف سی کے معیار کو مزید بلند کرنے کا عزم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے 16 مارچ 2026 کو اپنا 48 واں سالانہ عمومی اجلاس...

Ali Larijani Ali Larijani
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی۔ عرب میڈیا کے...

Trump-on-NATO Trump-on-NATO
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ہمیں اب نیٹو، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا کی مدد کی ضرورت نہیں رہی، ٹرمپ برس پڑے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سمیت نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)...

imran-khan-bushra imran-khan-bushra
پاکستان14 گھنٹے ago

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی...

FIFAWorldcup26 FIFAWorldcup26
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران کے میچز امریکا سے منتقل نہیں ہوں گے، فیفا کا اعلان

سوئٹزرلینڈ (صداۓ سچ نیوز) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے...

joe-kent joe-kent
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران جنگ ٹرمپ کیلئے ڈراؤنا خواب، پہلا بڑا استعفیٰ آگیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ڈائریکٹر نیشنل ٹیرز ازم سینٹر جوکینٹ نے ایران جنگ کے معاملے پر استعفیٰ دے...

starlink starlink
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران کا سیکڑوں اسٹارلنک سیٹلائٹ ڈیوائسز قبضے میں لینے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے سینکڑوں سٹار لنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔...

Brigadier General Abolfazl Shekarchi Brigadier General Abolfazl Shekarchi
تازہ ترین18 گھنٹے ago

جس پڑوسی ملک سے خارگ پر حملہ ہوا، اس کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خارگ آئل ٹرمینل پر حملے کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے...

trump trump
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایران کی تمام قیادت ختم ہو چکی، جنگ جلد ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کیخلاف پہلے ہی جنگ جیت چکے...

economic impact economic impact
تازہ ترین19 گھنٹے ago

ایران جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات: ہوشربا مہنگائی کا خطرہ بڑھ گیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور ایران کے خلیجی خطے میں جوابی...

Trending