تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی سرزمین پر ممکنہ حملے کا خطرہ، امریکا نے تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کردیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی مارک وین مولن نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی جانب سے اپنی سرزمین پر ممکنہ حملے کے خطرات سے آگاہ ہے اور ایسے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
الجزیرہ کے مطابق مارک وین مولن نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو روزانہ دی جانے والی بریفنگز میں ایران سے متعلق ممکنہ خطرات اور دھمکیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ ایرانی خطرات کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے کہا کہ امریکا میں سکیورٹی ادارے ہر روز ان خطرات کا جائزہ لیتے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی کے مطابق ان کا محکمہ محکمہ جنگ کے ساتھ براہِ راست رابطے اور تعاون کے ذریعے ممکنہ خطرات کی نگرانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسی اطلاعات محض قیاس آرائی یا غیر مصدقہ گفتگو پر مبنی ہوتی ہیں، تاہم امریکی ادارے کسی بھی اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور پیشگی تیاری برقرار رکھتے ہیں۔
مولن کا مزید کہنا تھا کہ بعض خطرات سے متعلق معلومات عوامی سطح پر سامنے آنے سے پہلے ہی امریکی حکام کے علم میں تھیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

